پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا؟
جمعرات کو 100 انڈیکس ایک موقعے پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح تھی لیکن یہ صورتحال کاروبار کے اختتام تک برقرار نہیں رہ سکی اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
مزید پڑھیے: اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟
بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا منفی دن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا منفی دن پاکستان اسٹاک
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔