عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی جس پر بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی بیان جاری پاکستان تحریک انصاف تنظیم سازی علی امین گنڈاپور عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیان جاری پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی کے مطابق
پڑھیں:
سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔