اسلام آباد:

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں نئی سخت ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے سعودی سول ایویشن (گاکا) کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم از کم چار ہفتے قبل لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے مگر 6 ماہ سے زیادہ پرانی بھی نہیں ہونی چاہیےاور پولیو ویکسینیشن ہر مسافر کے لیے لازمی ہے چاہے وہ عمرہ ویزے پر ہوں یا سیاحتی ویزے پر یا اقامہ پر ہوں۔

ترجمان نے بتایا کہ وہ مسافر حضرات جو سعودی عرب کے کسی بھی ائیر پورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کریں گے ان کے لیے ویکسین لگوانا ضروری نہیں ہے۔

عبداللہ خان نے کہا کہ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر گورنمنٹ یا پرائیویٹ اسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے، لہٰذا ایسے تمام مسافر حضرات جو سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان سے التماس ہے کہ ائیرپورٹ آنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہر صورت میں ساتھ لائیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر سرٹیفیکیٹ کے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی لہٰذا دشواری سے بچیں  اور مذکورہ ہدایات تمام ائیرپورٹس اور تمام ائیرلائنز کے ذریعے سفر پر لاگو ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا

وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے تمام ذونل مینجرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل جمعرات سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاوٴسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری
  • ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، 7 مسافر آف لوڈ
  • ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا
  • ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
  • ایف آئی اے کی کارروائی، کرچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
  • ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • ویمنز ایونٹس میں شریک تمام ایتھلیٹس کیلیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
  • ایف بی آر نے بیرونِ ملک آن لائن خریداری پر ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • مالی فراڈ کے واقعات؛ ملک بھر کے کال سینٹرز کیلئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری