جاپان کی کمپنیاں سندھ میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
جاپان کی کمپنیوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا شروع کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی ( نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپانی کمپنیوں کو کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے کام کر رہی ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کر سکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری حکومت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی کمپنیاں کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں شامل ہوں، کیونکہ سندھ حکومت براہ راست سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبے چلا رہی ہے۔
جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی نے سندھ میں ٹرانسپورٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہی ہیں اور اس حوالے سے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں جاپانی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے محکمہ سرمایہ کاری سندھ اور جاپانی سفارت خانے کے درمیان مستقل رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری میں ٹرانسپورٹ کہا کہ
پڑھیں:
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2برسوں کے دوران برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ (6.8 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ گوگل کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی پر کی جائے گی۔منگل کے روز گوگل نے والتھم کراس، ایسٹ ہرٹ فورڈشائر میں ایک نیا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا جس کے لیے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔