جنوری 2025 میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیان کے مطابق کاروں، اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں، وینز اور دیگر گاڑیوں کی مجموعی فروخت جنوری میں 17,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جو صنعت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں آٹو سیکٹر میں گاڑیوں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔
سال 2025 کے پہلے 7 ماہ میں کاروں کی فروخت 56 فیصد اضافے کے ساتھ 78 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی ۔
مسافر کاروں کی فروخت دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس سے 51 فیصد بڑھ کر جنوری میں 11,868 یونٹس ہوگئی۔ 1300 سی سی سے اوپر کی کاروں کی فروخت میں 85 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5,518 یونٹس تک پہنچ گئی۔ 1000 سی سی سے کم کی گاڑیوں کی فروخت میں 63 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ہزار 633 یونٹس جبکہ 1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
کمرشل گاڑیوں کی مارکیٹ میں ٹرکوں کی فروخت میں 344 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم بسوں کی فروخت میں 61 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو کہ 132,947 یونٹس تک پہنچ گئے۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 6 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 51.
اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران 46 ہزار 398 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں یہ تعداد 30 ہزار 662 تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024-25 کے دوران ہونڈا سوک اور سٹی کے 6,404 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ جولائی تا دسمبر 2023-24 کے دوران 3,938 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔
ٹویوٹا کرولا اور یارس گاڑیوں کی فروخت میں 82.47 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال کے 5,279 یونٹس کے مقابلے میں 9,633 یونٹس تک پہنچ گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپورٹس یوٹیلٹی ٹویوٹا کرولا خرید فروخت فیصد گاڑیاں مقابلہ ہونڈا سوک یارس یونٹسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹس یوٹیلٹی فیصد گاڑیاں مقابلہ ہونڈا سوک یارس یونٹس اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں فیصد اضافہ ہوا یونٹس تک پہنچ کے دوران
پڑھیں:
کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مالک مکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اور مالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا، جبکہ ملزم شبیر کمرے میں بچے اور بچیوں کو لا کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔