مفت پلاٹ سکیم ،عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ ، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 27 اور حضرو، اٹک ، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔
فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پو، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسکیموں میں مفت پلاٹ
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے اس سکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینک 6. 65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔