پی ٹی آئی وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ اختلافات میں آمنے سامنے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 فروری 2025ء ) پی ٹی آئی وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ اختلافات میں آمنے سامنے گئے۔ میڈیا کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وکلاء گروپ نے سیاسی گروپ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایات لگائیں، وکلاء گروپ نے شیر افضل مروت، علی امین گنڈاپور ، اسد قیصر اور جنید اکبر کے خلاف شکایات لگائیں۔
پی ٹی آئی وکلاء گروپ شیر افضل کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہوا، وکلاء گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے۔ بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور نے جلسے کیلئے فنڈز نہیں دیئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر نے ردعمل میں کہا کہ علی امین سے فنڈز مانگے اور نہ ہی کوئی آپس میں لڑائی ہے۔(جاری ہے)
میں نے تو علی امین کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیااور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔ اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے کہا کہ اسد قیصر پر الزام غلط ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برے وقت میں میرا ساتھ دینے پر میں شیر افضل مروت کا احسان مند ہوں۔ جنید اکبر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے برے وقت میں میرے لیے سب سے مضبوط آواز اٹھائی۔ اسی طرح رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے مفاد پرست ٹولے نے پارٹی سے نکلوایا ہے، اس ٹولے نے گزشتہ ایک سال سے بانء پی ٹی آئی کو محصور کیا ہوا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اپنے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش اب نہیں، بار بار پارٹی سے نکال کر میری بے توقیری کی جا رہی ہے، مزید بے توقیری برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنا مکمل ناانصافی پر مبنی ہے، میرا مئوقف سنے بغیر مجھے پارٹی سے نکالنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی کو شیر افضل مروت انہوں نے کہا جنید اکبر پی ٹی ا ئی نے کہا کہ پارٹی سے علی امین
پڑھیں:
اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
فائل فوٹو۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، اب ہماری پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، اب ہماری توجہ تحریک پر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے جو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے لیے کہا وہ غلط ہے، تینوں بہنیں اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ بھی کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہماری طرف سے لچک بھی دکھائی گئی اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
یہ بھی پڑھیے سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں: بیرسٹر گوہر 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، بیرسٹر گوہرانھوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پرچے ہیں، میرے اوپر بھی 6 پرچے ہیں، ہم پُرامن احتجاج کے حق میں ہیں، ایک گملہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت کو تنہا کیا جا رہا ہے، اب بہت ہوا یہ جمہوریت کےلیے نقصاندہ ہے، اگر بانی کے بچے پاکستان آئیں گے تو جو ان کا استقبال ہوگا ایسا کسی سیاستدان کا نہیں ہوا ہوگا۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی ابھی بھی ایبسلوٹلی ناٹ پر قائم ہیں، بانی نے کہا ہے کہ وہ ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے۔