اولیاکرام نے دینی تعلیمات کوعام کیا ہے ،سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اولیا کرام نے دین کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے درگاہ سیدنا مکی شاہ اصحابی ؒ اور انوار مصطفی جامع مسجد یونٹ 9 لطیف آباد میں خطاب اور بھٹی گوٹھ نیو مسلم قبرستان اکبری قبرستان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ حیدرآباد اور دیگرمحکموں کی جانب سے شب برأت کے موقع پر بھی حیدرآباد کے قبرستانوں کی حالت بہتر نہ ہوسکی،زندہ لوگوں کو تو بنیادی سہولیات میسر نہیں لیکن مرنے کے بعد بھی قبرستان میں سکون نہیں،سوئی گیس اور حیسکو انتظامیہ کی بھی نااہلی ہے کہ وہ شب برأت کے موقع پر جہاں عوام سحری و افطاری کرتی ہے ان کے لیے کوئی بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول نہیں دیا گیا۔محمد خالد قادری نے کہا کہ سہون میں درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورو اور محکمہ اوقاف زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔پارکنگ ، پینے کا پانی اور سیکورٹی کا خصوصی بندوبست کیا جائے، یہاں ملک بھر سے زائرین حاضری دینے آتے ہیں اور لاکھوں روپے نذرانہ ڈال کر جاتے ہیں،جہاں اللہ کے نیک بندے ہوتے ہیں وہ جگہ دعا کی قبولیت کا باعث ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے موقع پر
پڑھیں:
کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
کراچی:شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-C میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع شہری حارث کی جانب سے دی گئی تھی۔ اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں محلے کی ایک خاتون نے بچی کو کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا تھا۔
محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ کی موت گلا گھونٹنے سے واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے بچی کو پھندا لگا کر قتل کیا۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مقتولہ کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ واقعے سے ایک رات قبل بچی کے والدین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد بچی کی والدہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔