رنویر الہٰ آبادیا یوٹیوب سے کتنا کماتے ہیں؟ ماہانہ آمدنی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب کے ماہانہ آمدن سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیان کی وجہ سے ان دنوں رنویر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور لوگوں کو ان کی آمدنی سے متعلق بھی جاننے میں بےحد دلچسپی ہے۔
تاہم اب رنویر الہٰ آبادیا کی ماہانہ آمدن اور اثاثوں کی مجموعی مالیت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیا کی یوٹیوب کی ماہانہ آمدن قریب 40 ہزار ڈالرز ہے جبکہ سالانہ آمدن 40 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے۔ ساتھ ہی ان کا آفس اور بنگلے، گاڑیاں بھی ان کے اثاثوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رنویر الہ آبادیا نے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ سے شہرت حاصل کی اور اب ان کے فالوورز کی فہرست میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ بھی پوڈ کاسٹ کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہانہ ا مدن رنویر الہ ا بادیا
پڑھیں:
40 ہزار سے کم آمدنی والوں کیلئے نئی امدادی اسکیم کی حقیقت کیا؟
— فائل فوٹوسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے ماہانہ 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے تحت ایسے افراد کو جون سے ہر ماہ 2 ہزار روپے کا نقد وظیفہ ملے گا۔
سوشل میڈیا پر 23 جون سے زیر گردش اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ 40 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ماہ 2 ہزار روپے ملیں گے۔
اس ویڈیو میں ایک نجی نیوز چینل کا نیوز بلیٹن شامل ہے جس میں نیوز اینکر اس نئی اسکیم کا اعلان کرتی ہے۔
اس حوالے سے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور وفاقی وزارت خزانہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ایسی کسی بھی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا، جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ 2022ء کی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1000 روپے کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جارہی کئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’جیو فیکٹ چیک‘ کو بتایا کہ وزارت خزانہ کو ایسے کسی اعلان کا علم نہیں ہے۔
انہوں نے ’جیو فیکٹ چیک‘ کو اس حوالے سے بی آئی ایس پی کے حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی، جو حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیے جانے والے پروگرامز پر عمل درآمد کروانے کا ذمہ دار ہے۔
جس کے بعد ’جیو فیکٹ چیک‘ نے بی آئی ایس پی کے سیکریٹری کے اسٹاف آفیسر محمد طارق سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے تصدیق کر دی کہ وفاقی حکومت نے ایسی کسی اسکیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ افراد صرف اپنی مقررہ رقم وصول کر سکتے ہیں لیکن اُنہیں کوئی اضافی فنڈز نہیں دیا جا رہا۔
بعد ازاں، جیو فیکٹ چیک کو مزید تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ ویڈیو دراصل 29 مئی 2022ء کی ہے۔
2022ء میں اس وقت کی حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دینے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
ذیل میں اس اسکیم کے بارے میں 2022ء میں شائع ہونے والا اشتہار دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ یہ اسکیم پرانی ہے اور حکومت نے اسے دوبارہ شروع نہیں کیا۔