2025-06-09@15:46:32 GMT
تلاش کی گنتی: 130

«رنویر الہ»:

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگی عوام کو نہیں بلکہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بےوقوف بنا رہے ہیں،ن لیگی کہتے ہیںکہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ شکر ہے یہ ن لیگی یہ نہیں کہتے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری ناکام بنا کر شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، سی ٹی ڈی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور آلہ کاروں کا ہر جگہ...
    سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف   اور وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز  کو خراج تحسین  پیش کیا  وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،دہشتگردوں کو نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان پر عزم ہیں ...
    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزمان کا ہدف عدیل نقوی ہی تھے، زخمی ہونیوالے باقی افراد گولیوں کی زد میں آگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب چائے کے ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل سوار 4 نامعلم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد 35 سالہ مصطفیٰ ولد سعادت علی، 38 سالہ عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر ولد غلام عباس، 58 سالہ محمد اشفاق ولد محمد شفاعت اور...
    لاہور: ہنجروال کے علاقے سے اغواء ہونے والی 4سالہ زینب کو بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی 4 سالہ زینب کو اغواء کر کے لے جا رہی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے،فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بیرونی پشت پناہی سے بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے بلوچستان میں امن کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
    بیجنگ :رواں سال چین کے  “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کا اختتامی سال ہے، اور تمام اہم منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شینیانگ سے چانگبائی پہاڑ  تک ہائی اسپیڈ ریلوے نے مشترکہ ٹیسٹنگ اور ایڈجسٹمنٹ کا آغاز کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ اس  ہائی اسپیڈ ریلوے کا افتتاحی آپریشن قریب ہے۔ 430 کلومیٹر طویل اور 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ریلوے لائن دونوں مقامات کے درمیان سفر کا وقت موجودہ 3 گھنٹے 26 منٹ سے گھٹا کر ڈیڑھ گھنٹہ کر دے گی۔صوبہ گوانگ تنگ میں، ملک کے سب سے بڑے ریلوے لاجسٹکس مرکز “شینزین پنگہو نان جامع لاجسٹکس مرکز منصوبے” کے...
    رحیم یار خان: غربت سے تنگ باپ نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ رکن پور کی حدود میں واقع علاقے سردار گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں غربت اور گھریلو حالات سے تنگ باپ نے اپنے تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔ متاثرہ خاندان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 32 سالہ عبدالرحمن نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور یہی زہریلی گولیاں بچوں کو بھی دیں۔ بچوں میں 11 سالہ...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر  سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5  دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ وزیرداخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں...
    شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ میں وحشی درندے نے 3 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹروول سائٹ ایریا میں تین سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے پڑوسی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بہلا پھسلا کر خالی مکان میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ جس کے دوران اُس کی حالت تشویشناک ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
    کراچی: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے بجٹ تجاویز پیش کردیں۔ چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسیاں مستقل اور دیر پا بنائی جائیں، آئی ٹی انڈسٹری کے لئے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم دی جائے، حکومت کو ایس آئی ایف سی اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہئے، فکسڈ ٹیکس رجیم 2025 تا 2035 نافذ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس نظام میں PSEB سے رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں پر صرف 0.25 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہو، اس وقت FDI پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی جانب راغب ہو رہی ہے، آئی ٹی کمپنی ملازمین اور ریموٹ ورکرز پر یکساں انکم ٹیکس لاگو کیا جائے۔ سجاد مصطفیٰ سید ریموٹ ورکرز پر زیادہ سے زیادہ...
    اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس متنازع قانون پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کے تحت 12 سال کے بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اس قانون کو اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ممکنہ سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جسے اسرائیل نے 1991 میں تسلیم کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد کسی بھی 12 سالہ بچے کو اگر وہ قتل یا اقدام قتل جیسے جرم میں ملوث ہو، اور وہ جرم دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہو، تو...
    شیخوپورہ+فیروز والا (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) خانپور کے قریب نجی پیپر مل میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ فلائنگ پیپر مل میں پیش آیا جہاں مزدور فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے گیس کی وجہ سے گر گئے اور 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس، 30 سالہ علی حیدر ولد یوسف‘ شعیب ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔
    شیخوپورہ میں 4 مزدور پلپ والے کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے، دو بے ہوش مزدوروں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ دو اسپتال میں زیر علاج ہیں ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے خانپور کی پیپر مل میں ایک مزدور پلپ والے کنویں میں گر گیا جسے بچانے کیلئے سات مزدور کنویں میں اتر گئے۔کنویں میں موجود امونیا گیس کی وجہ سے تین مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چوتھا اسپتال میں چل بسا، دو مزدوروں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ زیر علاج ہیں۔ مرنے والوں میں 40 سالہ عباس،30 سالہ علی حیدر،24 سالہ شعیب اور 19 سالہ بلال شامل ہیں، ...
    سٹی 42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے خضدار میں سکول بس پر حملے میں شہید ہونے والی 2 مزید طالبات شیما ابراہیم اور مسکان کو خراج عقیدت پیش کیا  وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید طالبہ شیما ابراہیم اور شہید طالبہ  مسکان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کی ،  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔شہید بچوں کے خاندان ہمارے سر کا تاج ہیں۔ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ معصوم بچوں کا خون قوم پر قرض ہے۔فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے یہ قرض اتاریں گے۔ فتنہ الہندوستان کے آلہ کاروں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن...
    فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال...
    سٹی42: شہر  لاہور میں خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مئی 2025 کے پہلے 23 دنوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 12 افراد نے خودکشی کر لی جن میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خودکشی کے اہم واقعات میں2 مئی، برکی میں  40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار لی۔ 2 مئی کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی، 5 مئی کو  شیرا کوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر جان دے دی، 6 مئی کو ہربنس پورہ  میں 30 سالہ عمر نے سینے میں گولی...
    لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں گینگ ریپ کے 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار...
    سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ اسٹیل مل موڑپرتیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں نامعلوم  معذورشخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافروین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کوفوری طور پرایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 3 سالہ انجیلی دختر فاتوخان اور60 سالہ فاروق ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں...
    خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔امدادی کارکنوں نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ایک بھائی اور 2 بہنوں کی میتیں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے .جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ بچہ یومان شامل ہیں۔پولیس حکام نے افسوسناک واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں سوگ کا سما ہے. اہل ملھہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں مٹھائیوں...
    فائل فوٹو تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر شاہ محمود کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو سینے ميں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔
    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اب بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، بھارت نے دوبارہ جرات کی تو پھر مار کھائے گا۔ لاہور میں عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں دشمن کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔
    ممبئی اور پنجاب کے درمیان اتوار کو ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ میچ گجرات منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ ہماچل پردیش میں واقع دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا تھا جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جمعرات کی شام دھرم شالہ میں ہونے والا میچ بھی آگے بڑھا دیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انیل پٹیل نے جمعرات کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع  سے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزام میں درج ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے نیب دائر ریفرنس پر سماعت کی۔(جاری ہے) منگل کو سماعت پر سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کےلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کو بیماری کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔پرویز الہٰی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 15 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن گہرام گوٹھ میں پیش آئے اس واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اغواء کا مقدمہ مغوی کے والد کی مدعیت میں سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق مغوی علینہ 30 اپریل کو نجی اسکول میں دسویں جماعت کا امتحان دینے گئی تھی اور جس کے بعد سے علینہ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ مدعی کے مطابق اس کی بیٹی علینہ کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مغوی علینہ کی تلاش شروع کردی۔ Post...
    گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص اب برطانیہ میں رہنے والی ایک خاتون ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون نے سب سے بڑی بائٹ کا ورلڈ ریکارڈ کیسے بنایا؟ 115 سالہ برطانوی خاتون ایتھل کیٹرہم عالمی اعزاز پانے سے قبل بحیثیت برطانیہ کی بزرگ ترین شخصیت کے طور پر میڈیا میں جگہ پا چکی تھیں۔ ایتھل کیٹرہم اپنی فیملی کے درمیان خوشگوار موڈ میں ایتھل کیٹرہم کو جب یہ اطلاع دی گئی کہ اب وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ انسان کا اعزاز پا چکی ہیں، تب تک وہ اپنی زندگی کے 115 سال اور 252 دن گزار چکی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ...
    چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘میں ملک کی معاشی و سماجی ترقی کی سائنسی طریقے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران معاشی اور سماجی ترقی سے متعلق ایک سمپوزیم سے اہم خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کا آخری سال ہے، اور ہمیں منصوبے کے اہداف اور فرائض پر عمل درآمد کو تیز تر کرتے ہوئےملک کے “15 ویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کےلئے معاشی اور سماجی ترقی کی سائنسی طریقے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ بدھ کے روز چین کے وزیر اعظم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرلی۔ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ،...
    بھارتی بلے باز اور گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل کو نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کا ریکارڈ بنانا ہضم نہ ہوا۔ راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز کی جارحانہ اننگز کو قسمت قرار دے دیا۔ براڈکاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل نے ویبھو سوریاونشی کے متعلق کہا کہ یہ اس کا اچھا دن تھا۔ اس کی ہٹنگ زبردست تھی اور اس نے اپنے اچھے دن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے شبھمن گل کی جانب سے کم عمر بلے باز کی جارحانہ بیٹنگ کو خوش قسمتی کہنا  نا مناسب قرار دیا۔ اجے جڈیجا کا کہنا تھا کہ ایک 14 سالہ کھلاڑی کو خود پر اعتماد ہے لیکن...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ ویبھو سوریہ ونشی کی طوفانی اننگز نے راجستھان رائلز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔ سوریہ ونشی نے صرف 35 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے، جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری اور کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی سب سے تیز ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل نے 2013 میں 30 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نوجوان کھلاڑی نے راشد خان کو چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ ان کی اننگز میں 7...
    حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں 5 سے 7 سال تک جاری رہنے والی جنگ بندی، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کا باضابطہ خاتمہ اور غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات سے واقف ایک سینئر فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطری اور مصری ثالثوں نے غزہ میں 5 سے 7 سال تک جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نیا فارمولا تجویز کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں 5 سے 7 سال تک جاری رہنے والی جنگ بندی، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں...
    کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ ذرائع خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔ تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارا گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی۔ تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائشی گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز...
    بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا المعروف "بیئر بائسیپس" کے خلاف جاری تحقیقات کے مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل کو کی جائے گی۔ رنویر الہ آبادیا پر ان کے یوٹیوب شو "انڈیا از گاٹ لیٹنٹ" میں والدین اور جنسی موضوعات سے متعلق نازیبا تبصروں کے باعث متعدد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان کیسز کے بعد 18 فروری کو سپریم کورٹ نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا اور ان کا پاسپورٹ تھانے سائبر پولیس کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سریاکانت اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو...
    راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی نے ڈیبیو پر ہی 3 ریکارڈز بناڈالے۔ گزشتہ روز جےپور میں کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، رشبھ پنت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی ٹیم محض 178 رنز بناسکی اور محض 2 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، تاہم اس میچ میں رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی اپنی جارحانہ کرکٹ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل انہوں نے آئی پی ایل 2025...
    شہر لاہور میں ایک انوکھی اغواء کی واردات سامنے آئی ہے جس میں نا معلوم ملزمان نے 70سالہ بزرگ کو اغواء کر کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے ، دوراڈو گھڑی اور دو آئی فون تاوان طلب کر لیا ، تھانہ چوہنگ پولیس نے مغوی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔شاہ پور کانجران ملتان روڈ کے رہائشی تنویر احمد نے تھانہ چوہنگ میں درج کرائی گئی درخواست میں بتایا کہ میں اپنے والد نذیر احمد کو 8اپریل کی شام پانچ بجے صادق آباد جانے کے لئے چھوڑ کر آیا اس کے بعد متعدد بار اپنے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن...
    کراچی: شہر قائد میں 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد ہوئی۔ رپورت کے مطابق بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد ندی سے 5 سالہ سویرا کی لاش  کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق 5 سالہ سویرا کی شناخت اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ مبینہ طور پر بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وفاقی ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار...
    متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے، متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا کچھ سال قبل متعارف کیا تھا، جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ویزا 5 سال کی مدت کے لیے کارآمد ہوگا اور ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو کسی گارنٹر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اس ویزے کے تحت بار بار متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ سیاح کو ہر وزٹ پر 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی، جسے مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے تاہم، ایک سال میں مجموعی قیام 180...
    نیشنل ویدر سروس نے تاریخی سیلاب آنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے ایسا بد ترین واقعہ امریکا نے ہزار سال میں نہیں دیکھا ہو گا۔ پیش گوئی میں وسطی امریکا کے کئی علاقوں کے آفت زدہ علاقہ بنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ امریکا میں رواں ماہ ہزار سالہ تاریخ کا بد ترین سیلاب آ سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ اپریل کے مہینے کے آخری 15 دنوں میں امریکا کے جنوبی اور مغربی وسط کی 10 ریاستوں میں طوفان اور شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔ ناسا کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد...
    دبئی(نیو ز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، ویزا درخواست کے ساتھ کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور بینک اسٹیٹمنٹ میں کم ازکم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یو اے ای کے سفیر حمد عبید الزعابی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ پاکستان کے شہری اب 5 سالہ ملٹی پل انٹری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے یہ سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا...
    متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلیے ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ یو اے ای سفیر حماد عبید الزہبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دے گا، ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے ۔  قبل ازیں گورنر سندھ متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچے تو اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے قونصلیٹ میں قائم ویزہ سینٹر کا دورہ کیا اور یو اے ای کے سفیر نے سینٹر سے متعلق آگاہ کیا۔...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا ہے جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لئے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا 5 سال کے لئے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔حکام نے...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی۔   پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل...
    افغانستان کے صوبے خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہوگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے شہری کے 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ عاقل نظیر نے کہا کہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ برطانوی افواج کے انخلاء کا جشن منایا تھا۔ افغان شہری نے مزید بتایا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اُس وقت بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ محل میں موجود تھا۔ سب لوگ خوش تھے اور...
    ایک سو چالیس سالہ افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعوی؛ طالبان نے تحقیقات شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے صوبے خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دعوی کیا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہے اور اس طرح وہ دنیا کے معمر ترین شخص ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے شہری کے 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔عاقل نظیر نے اپنے دعوے کی تصدیق میں کہا کہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ...
    50 سالہ شخص اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔ شادی کی سلور جوبلی کے جشن میں رقص کرنے والے اس جوڑے کا خوشی کا لمحہ اس وقت غم میں بدل گیا جب شوہر ڈانس کرتے کرتے اسٹیج پر گر پڑا، اسے فوری طور  اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ وسیم سرور، اپنی بیوی اور دوست احباب کے ساتھ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ وہ رقص کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری قریبی اسپتال منتقل...
    آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے اعلان کیا کہ ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بعدازاں فرنچائز نے اپنے ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد لکھا کہ اپریل فول! نے فینز نے کو بھڑکا دیا۔ ویرات کوہلی، اسوقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی موجودہ پلئیر (جو ریٹائر نہیں ہوا کسی قسم کی لیگ کرکٹ کسی ملک کیلئے نہیں کھیل سکتا ہے سوائے آئی...
    انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں نازیبا سوال کے تنازع میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد یوٹیوب دوبارہ انٹری دی ہے۔ رنویر الہ آبادیہ نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر واپسی کے بعد ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معافی مانگی۔ رنویر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ وقت ان کےلیے اور ان کے خاندان کےلیے بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، سوشل میڈیا پر نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا میں ان کے خلاف خبریں شائع ہوئیں۔ لیکن ان کے مداحوں کے پیغامات نے انہیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ دیا۔ رنویر نے ان لوگوں سے...
    پچھلے ہفتے بہت سی باتیں ہوئیں اور سب ہی  سنانے کو جی چاہتا ہے۔ امریکا جو ہمارا محبوب بھی ہے اور دشمن جاں بھی، جہاں پہنچنے کو ہر کسی کا جی چاہتا ہے مگر گالی بھی اسی کو دی جاتی ہے۔ عجیب محبت و نفرت کا رشتہ ہے۔۔۔ 25،30 برس پہلے پاکستانی عوام ان ممالک میں شامل تھے جو ویزالاٹری میں درخواست ڈال سکتے تھے۔ سچ پوچھیے تو لاٹری وغیرہ پر یقین کچھ کم ہی تھا کہ ہمارا کبھی 4 پیسے کا انعام نہیں نکلا کجا امریکی ویزا اس لیے درخواست ڈالنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی۔ لیکن ہم چونکے اس دن جب صاحب کے کزن نے بوریا بستر لپیٹا یہ کہتے ہوئے کہ لاٹری میں نام آ گیا...
    لندن: برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر کو اپنی ماں، بہن اور بھائی کے قتل اور اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گزشتہ سال ستمبر میں نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم نے اپنے پرائمری اسکول پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔...
    برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ سول ایوی ایشن حکام  کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی قومی ایئر لائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی، جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں تمام پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف امید ہے آج برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ہٹا دے گی، پاکستانی ایئرلائنز پر جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کے اسکینڈل کے معاملے پر پابندی لگی تھی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی سےقومی ایئرلائن کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں دبئی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ایران کے سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا نے بتایا کہ حکام نے مہدی کروبی کی ان کے گھر پر نظر بندی ختم کرنے اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایرانی شہر چابہار خطے سے آگے تک بین الاقوامی سیاست کا حصہ رپورٹوں کے مطابق قریب ڈیڑھ دہائی قبل نظر بند کیے جانے والے کروبی کی رہائی کے فیصلے سے متعلق رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہدی کروبی کے سیاسی اتحادی اور ملک کے سابق وزیر اعظم میر حسین موسوی کو بھی آئندہ مہینوں میں گھر پر نظر بندی سے رہا کر دیا...
    لندن: برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے...
    عدالت نے پرویز الہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں فیصلے سناتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کر رکھے ہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، عدالت درخواست گزار پر درج مقدمات کی تفصیلات...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے عدالت میں متضاد رپورٹس پیش کیں، پہلی رپورٹ میں 20 مقدمات ظاہر کیے، دوسری رپورٹ میں 32 مقدمات ظاہر کیے گئے۔
    ویب ڈیسک : کراچی کے ایک 13 سالہ لڑکے نے اے آئی کورس کرنے کے بعد  شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔  کراچی کے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی کاشان عدنان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی کا سہرا سیلانی ویلفیئر سے مکمل کیے گئے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کورس کو دیا۔ نوجوان نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کا کورس بھی مکمل کیا۔ کاشان عدنان نے انکشاف کیا کہ وہ ماہانہ 500,000 روپے کماتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری نوجوان نے کہا کہ اس نے آغاز ٹیک کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔...
    نازیبا ریمارکس سے تنازع میں گھرے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کرادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر الٰہ آبادیا نے معافی نامے میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ وہ خواتین سے متعلق گفتگو میں احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ رنویر الہ آبادیا نے اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی اور آخری غلطی ہے۔ آئندہ الفاظ کا استعمال بہت سوچ بچار کے بعد کروں گا۔  نیشنل کمیشن فار ویمن کے روبرو رنویر کے ساتھ تشار پجاری، سوربھ بوترا  اور پوروا مکھیجا بھی پیش ہوئے۔ کمیشن نے چاروں کو خبردار کیا کہ خواتین کے بارے میں نامناسب زبان کسی طور قابلِ قبول نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رنویر الہ آبادیا نے سمے رائنا...
    بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے عسکری ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی تقاضوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چار سال سے زائد عرصے سے چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر عمل درآمد کے بعد سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے بہت سے تضادات اور مسائل...
    چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج کے تبادلے کی وجہ سے سابق وزیرِاعلیٰ کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔ میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکیمیرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء نے اُن کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جسے منظور...
    اپنے متنازعہ بیان کے باعث قانونی پیچیدگیوں میں گھرے بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو اب بھارتی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ بھارتی عدالت عظمیٰ نے رنویر الہ آبادیہ کو اپنا پوڈکاسٹ نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے، بشرطیکہ وہ شائستگی اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب رنویر نے کامیڈین سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں ایک نازیبا سوال پوچھا تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارت بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا، اور شو کے منتظمین اور شرکا کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا۔ رنویر پر مہاراشٹر، راجستھان، اور آسام پولیس کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ 18 فروری کو سپریم کورٹ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پرویز الہٰی پر 32 مقدمات درج ہیں، 9 مئی سمیت 15 مقدمات لاہور میں درج ہیں، جن میں نو مئی کے 13 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تفتیش جاری ہے۔ عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی  پولیس رپورٹ کے مطابق 4...
    اپنی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں افطار کے وقت اذان گونجی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ جارج ہال عام طور پر سربراہان مملکت کی تفریح ​​اور خصوصی ضیافتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تاہم پہلے رمضان کو افطاری کے وقت یہاں مسلمانوں کی گماگہمی تھی۔ ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا اور مغرب کی اذان سے عمارت گونج رہی تھی۔ اذان کی آواز سنتے ہی روزہ داروں نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے کھجوروں سے روزہ کھولا۔ سینٹ جارج ہال میں 350 سے زائد مسلمانوں نے جذبۂ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے تحت رمضان کا پہلا روزہ کھولا۔ سینٹ جارج ہال میں دریاں اور ان پر سفید چادریں بچھائی گئی تھیں جس...
    پشاور: ترجمان کے پی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات  بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 25 مختلف شعبوں  کے 25، 25 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا...
    راولپنڈی، پولیس کا مقابلے میں 13سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعوی، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلمان نامی 13 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام عائد کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سلمان کو 25 فروری کی صبح 3بجے گھر سے گرفتار کیا تھا اور بعد میں اسے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے زیور بھی اٹھا لیا تھا۔اہل خانہ کا موقف ہے کہ سلمان...
      بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس...
    لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میںسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔  عدالت نے  چودھری پرویز الہٰی کی بیماری کی بنیاد پرحاضری کے لئے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا، سابق پرنسپل محمد خان بھٹی پیش نہ ہوئے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ اب اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوا کریں گے۔جج زبیر شہزاد کیانی ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے، جن کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے کارروائی کی۔ نیب ریفرنس: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائدلاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم...
    برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن مائیک ایمسبری کو اپنے حلقے میں شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی نے 45 سالہ پال فیلو کو مکے رسید کیے جس سے ان کو گہرے زخم آئے تھے۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور یہ معاملہ سامنے آنے پر رکن اسمبلی کو ان کی جماعت نے معطل بھی کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرنے پر 55 سالہ مائیک ایمسبری کو ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے 10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا جو کہ اس عہدے کے لیے نہایت ضروری ہے۔  ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران ذکر الہٰی سمیت 15 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔ذکر الہٰی چوہدری پرویز الہٰی کا قریبی رشتے دار ہے جبکہ دیگر ملزمان میں...
    بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کی تاریخی بدلی جاتی ہیں،عدالتوں کی اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نہ ہی ان کی بچوں سے بات کروائی جاتی ہے ۔ جیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں ججز کے خط اور خفیہ اداروں کے منفی کردار کا نکتہ بھی اُٹھایا گیا،سیاسی مقدمات، دھمکیاں، عمران خان کو سہولیات کی عدم فراہمی، لاپتا افراد کیسز سمیت کئی معاملات پر تفصیلی گفتگو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے...
    بھارت میں سپریم کورٹ نے حال ہی متنازع بننے والے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹرز رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی درخواست پر دیا۔ یہ ایف آئی آرز ’’انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو‘‘ کے میں میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے سوال کے جواب میں رنویر الہٰ آبادیہ کی اپنے والدین کے بارے میں کی گئی شرمناک بات پر کاٹی گئی تھیں۔ اس بے ہودہ گفتگو سے کہرام مچ گیا تھا اور اس کنٹینٹ پر ہر ذی شعور کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے یہاں تک...
    چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹو  لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک بار پھر طلب کرلیااینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت جج سردار اقبال ڈوگر کے تبادلے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے درخواست پر سماعت 4 مارچ...
    ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ...
    بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ، جو بیئر بائسپس کے نام سے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں کامیڈین سمے رائنا کے شو 'انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ' میں اپنے نامناسب تبصرے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی مبینہ گرل فرینڈ، ٹیلی ویژن اداکارہ نکی شرما کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ نکی شرما نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا: "ایک وقت آئے گا جب آپ اپنے دماغ سمیت سب کچھ کھو دیں گے اور جب آپ اپنا دماغ کھو بیٹھیں گے تو آپ کے پاس صرف آپ کی روح باقی رہ جائے گی۔ یہ وہ وقت ہوگا جب...
    معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔  یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے شرکت کی۔ ایونٹ میں وکی کوشل نے اے آر رحمان سے دلچسپ سوالات کیے، جن میں سے ایک تھا: "آپ اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کریں گے؟” اے آر رحمان نے ہنستے ہوئے کہا، "ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!” یہ جملہ سنتے ہی ایونٹ میں قہقہے گونج...
    بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔  وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے...