پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھلوال کے چک 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔

خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکیوں میں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے چاروں بہنو کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے چاروں بہنوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر کر دیا۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرگودھا: گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے پر 3 نامعلوم افراد کا گارڈ پر تشدد

سرگودھا کے علاقے شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

شاہ پور صدر میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف گرلز اسکول کے گارڈ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکوں کو اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کیا تھا۔

پرنسپل نے کہا کہ ملزمان کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: ٹرین میں کمبل اور چادر پر جھگڑا‘ فوجی اہلکار قتل
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • سندھ :ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • 27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو نہیں چھیڑا جا رہا، پیپلز پارٹی ساتھ ہے،رانا ثناءاللہ
  • سرگودھا: گرلز اسکول کے گیٹ پر رکنے سے منع کرنے پر 3 نامعلوم افراد کا گارڈ پر تشدد
  • ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق ،3زخمی
  • بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
  • سعودی عرب سےکراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات، اسپتال منتقل
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
  • سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا