Daily Mumtaz:
2025-11-03@06:23:10 GMT

ملیالم ریپر ویدن ریپ کے الزام میں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

ملیالم ریپر ویدن ریپ کے الزام میں گرفتار

کیرالہ (نیوز ڈیسک) ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی المعروف ویدن کو ایک خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویدن کو 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے اور عصمت دری کے کیس میں مشروط ضمانت دی تھی اور انہیں مسلسل دو دن تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم دوسرے دن کی پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویدن کو ضمانت پر رہا کرنے سے قبل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

یہ مقدمہ ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس نے الزام لگایا کہ ریپر نے 2021 میں انسٹاگرام کے ذریعے دوستی کی، شادی کا وعدہ کیا اور 2021 سے 2023 کے دوران کوزی کوڈ، کوچی اور دیگر مقامات پر کئی بار اس کا جنسی استحصال کیا۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
  • فرانس ، دہشتگردی کے الزام میں افغانی گرفتار، داعش خراسان سےرابطہ
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • گورنر گلگت بلتستان کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں سابق ترجمان گرفتار