اسلام آباد پولیس کا ترنول کے علاقہ میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں مین گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا جس میں بڑی تعداد میں افراد، گھرانوں، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ یہ آپریشن ایس پی صدر زون کی سپرویژن میں ہوا، جس میں سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن سے قبل پولیس نفری کو بریفنگ دی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 65 افراد، 40 گھرانے اور 40 دکانیں چیک کی گئیں۔ 17 موٹر سائیکل اور 6 گاڑیاں بھی چیک کی گئیں۔
پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں اسی نوعیت کے گرینڈ سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس تھانہ ترنول گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا
غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے اسلام آباد بار کونسل کی زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ اس گروپ کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔
اسلام آباد بار کونسل الیکشن کے فائنل نتائج
اعظم نذیر تارڑ/ احسن بھون گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ ظفر کھو کھر بطور انڈیپینڈینٹ امیدوار میدان مار لیا pic.twitter.com/EQxujY1rz9
— Khalid Hussain Taj (@KhalidHusainTaj) November 1, 2025
اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں میں سے 4 انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدواروں نے اپنے نام کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ایچ نائیک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب
انڈیپینڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ عبدالرحمان حربا جوہ اور راجا علیم عباسی کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ظفر کھوکھر اور آصف عرفان بھی منتخب قرار پائے ہیں۔
حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد بار کونسل اعظم نذیر تارڑ انتخابات انڈیپینڈنٹ گروپ وزیرقانون