فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے تاریخ رقم کی، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
کوئٹہ:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اس فورس کے افسروں اور جوانوں نے شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے۔
ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کے دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے اور قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران سے تعارف کروایا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دیتے ہوئے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے فورس کی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر خدمات کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور
پڑھیں:
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے عالمی شراکت داری اور ورک فورس ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے وزیر صحت کو اکیڈمی کی کامیابیوں، اقدامات اور آئندہ حکمتِ عملیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے عوامی صحت کی تعلیم میں جدت اور تحقیقاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس دوران شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور افرادی قوت کی تیاری پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر نے ہیلتھ سروس اکیڈیمی کی پیشرفت کو سراہا۔ایچ ایس اے نے وزیر صحت کے دورے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔