فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان کے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ فتنہ الہندوستان کے 33 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے سکیورٹی فورسز محسن نقوی نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد
سٹی 42: ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ آئے
اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی ۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہداء پر حاضری دی
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ کیا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو سراہا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے