سپریم کورٹ کے 7 ججز اور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹس صاحبان نے حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ججز سے حلف لیا، پہلی بار تقریب حلف برداری سپریم کورٹ کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں 6 نئے مستقل ججز اور ایک ایکٹنگ جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے 6 مستقل ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑ شامل ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بھی بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے ایکٹنگ جج کے عہدے کا حلف لیا۔سپریم کورٹ میں پہلی بار تقریب حلف برداری عدالتی احاطے کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، اٹارنی جنرل، ججز کے اہلخانہ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار کونسل کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹس صاحبان نے بھی حلف اٹھالیا
دریں اثنا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نئے چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔
قبل ازیں، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس محمد جنیدغفار سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
دریں اثنا، پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے بھی گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس سید محمد عتیق شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں، بلوچستان ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی بھی آج اپنےعہدے کاحلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس بلوچستان میں منعقد ہوگی، جس میں گورنر بلوچستان قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا تقریب حلف برداری اپنے عہدے کا حلف کا حلف اٹھالیا ہائیکورٹ کے سپریم کورٹ کورٹ کے
پڑھیں:
سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی کے جھگڑے نہ ہونے کے باوجود والدین کو دن دیہاڑے قتل کرنا ناقابل فہم ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیگاری دوہرا قتل: شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد، گل جان بی بی رہا
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اگر بیوی کو منانے گیا تھا تو ہتھیار ساتھ کیوں لے کر گیا؟ وکیل پرنس ریحان کے دلائل پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے طنزیہ ریمارکس دیے کہ آپ تو بغیر ریاست کے پرنس لگتے ہیں۔
ٹرائل کورٹ نے اکرم کو سزائے موت سنائی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید میں بدل دیا تھا۔
سماعت کے بعد عدالت نے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دوہرا قتل سپریم کورٹ سزا مقدمہ