بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور : الیکٹرک بسوں کا نیامنصوبہ، افتتاح کل ہوگا
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی طرف سے مزید چالیس الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
وزیراعلی پنجاب 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی، تین اکتوبر کو افتتاح کے بعد لاہور میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہوجائے گی۔
شہر لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسر نو تشکیل دی جائے گی، پروجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا سفر نیا شروع ہوگا۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس، اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت دی گئی۔
مخصوص نشستیں، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے،ان بسوں میں روزانہ تقریباً 43000 مسافر ان سے مستفید ہوں گے۔
کرایہ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی