ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے: پاکستانی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر 2 صدور کے ساتھ یہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو ترکیہ کے صدر رجب طبیب اردوان کے حالیہ دورے کی ہے، جب انہوں نے الیکٹرک گاڑی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو تحفے میں دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو زرداری
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔