وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری میں تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق اسامیوں میں بھرتی اور من پسند افسران کی تعیناتی سے انکار پر صوبائی وزیر علی حسن زہری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ناراض ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر ناراض ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی وزیر زراعت علی حسن زہری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماء وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے لئے گئے۔ اس موقع پر علی حسن زہری نے مبینہ طور پر مختلف محکموں میں اپنے پسندیدہ افسران کی تعیناتی، زمینوں کی الاٹمنٹ اور سرکاری نوکری کی اسامیوں میں بھرتیوں کا تقاضہ کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے منع کیا تو دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ میرٹ اور قانون سے ہٹ کر یکطرفہ نئی بھرتیاں نہیں کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر علی حسن زہری اس جواب پر تلخ جملوں کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ناراض ہو کر چلے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی وزیر علی حسن زہری سرفراز بگٹی
پڑھیں:
عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل
عثمان خادم کمبوہ: عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے،میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔