خیرپورمیرس میں سڑکوں کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیاں،اینٹی کرپشن کی تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
تین سال میں ٹھیکیداروں کو دیے ورک آرڈر ، ادائیگیوں کی تفصیلات طلب
ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا گیا
ضلع خیرپور میرس میں بھی سڑکوں کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ڈائریکٹر ٹواینٹی کرپشن نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے خیرپور کو خط لکھ دیا اینٹی کرپشن نے ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا ہائی وے ڈویزن خیرپور کا سال 2019 سے 2021تک کتنا بجٹ تھا ان تین برسوں میں کتنے ٹھیکے ہوئے اور کوٹیشن ورک ہوا ان کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے تین سالوں میں یہ ٹھیکے کتنے ٹھیکیدار کو دیئے گئے اور ورک آرڈر جاری کیے گئے جن ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیئے گئے اور ورک آرڈر دیئے گئے ان کے نام بتائے جائیں تین سالوں میں ٹھیکوں کو اشتہارات جن اخبارات میں شائع ہوئے ان کی کاپیاں دی جائیں تین سالوں میں جن کو چیک کے ذریعہ ادائیگیاں کی گئیں ان کی کاپیاں فراہم کی جائیں تین برسوں میں پیمائش کی کتاب کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے تین برسوں میں جتنے روڈ بنے ہیں اب ان کی حالت کیا ہے وہ کس حالت میں ہیں ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ بھی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پاس پیش ہوجائیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم
اسلام آباد:سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے، ادارے کو ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے، آن لائن دھوکا دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف ادارہ مؤثر اقدامات کرے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا ہے، سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انوiسٹی گیشن ایجنسی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کے بجائے، عوام کو 'نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی' سے رابطہ کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو کسی بھی قسم کے سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سرگرمی کی شکایت یا معلومات ہوں تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن نمبرز یا ای میل پر رابطہ کریں.
یاد رہے کہ اب سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات و شکایات کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائبر کرائم کی شکایات سے متعلق رہنمائی اور تعاون کے لیے قریبی این سی سی آئی اے سرکل وزٹ کریں۔