بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل ہوتا ہے اور 9 کان بھرنے والے: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو معروف وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے ایک آدھ کے عمران خان کا وکیل کون ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے بنیادی طور پر اب پیغام رسانی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، وکلا جا کر عمران خان کو شکایات لگاتے ہیں، آپ کسی عدالت میں مجھے وکیل کے طور پر نہیں دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کے مزاج سے بخوبی واقف ہیں اور وہ ان کے ساتھ معاملات اس طرح طے کر لیتے ہیں کہ اپنے مقاصد حاصل کر لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے: شیخ وقاص
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو روکنے سے متعلق باتیں بالکل غلط ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے قطعاً نہیں روکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے قاسم اور سلیمان کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان نہ آئیں۔
مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے اپنے والد کی رہائی کی تحریک چلانے کے لیے پاکستان آنا چاہتے تھے۔