لاہور پرائم زون اسکینڈل: سوا ارب کی کرپشن پر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس دائر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور:
نیب لاہور نے فتویٰ کی آڑ میں ایل پی جی بزنس کے نام پر 1622 متاثرین سے ایک ارب 13 کروڑ روپے کے فراڈ ’’پرائم زون اسکینڈل‘‘ پر مالکان کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے عوام سے دھوکا دہی کے مرتکب ملزمان کے خلاف ریفرنس 1622 متاثرین کی درخواستوں کی بنیاد پر دائر کیا ہے جن کی جانب سے ملزمان کے خلاف 1 ارب 13 کروڑ روپے کلیم کیے گئے ہیں۔
نیب کے مطابق مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، پانچ شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ افضال، ندیم انور، فہیم انجم اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے، دو ملزمان سید شہزاد عزیز اور محمد نسیم خان روپوش رہے ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر نام نہاد ایل پی جی بزنس میں بھاری منافع کے لالچ پر انویسٹمنٹ کی ترغیب دیتے تھے۔
نیب کے مطابق شریک ملزم مفتی رضوان جعلی بزنس کو اسلامی اصول و قواعد کے موافق ہونے کا فتویٰ دیتا تھا جس کے بعد عوام سے رقوم اکٹھی کی جاتی تھی، کھلی کچہری میں شکایات موصول ہونے پر ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے براہ راست انکوائری کے احکامات جاری ہوئے، جون 2024ء میں ملزمان کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا۔
ڈی جی نیب لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پونزی اسکیموں کے خلاف اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کے خلاف
پڑھیں:
پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
حکومت نے 2025 کے لیے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں مستحق طلبہ و طالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے ایک اور لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا
یہ اقدام پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ’ Digital Youth Hub ‘کا حصہ ہے، جس میں طلبہ طلابات کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اسکیم کا یہ تازہ مرحلہ تمام ملک بھر کے طلبہ وطالبات کے لیے ہے۔ اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
حکومت کا یہ اقدام ملک بھر میں تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور مساوی مواقع کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہطلبہ و طالبات Digital Youth Hub پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں:
ویب سائٹ: www.pmyp.gov.pk
موبائل ایپ: Android اور iOS دونوں پر دستیاب ہے۔
ایپ کے لیے لنکس ڈاؤن لوڈ کریں:
اینڈرائیڈ : tinyurl.com/3y9czkpj
آئی فون: tinyurl.com/4hkykyx6
آخری تاریخدرخواست دینے کی آخری تاریخ 20 مئی 2025 ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرائم منسٹر اسکیم 2025 فری لیپ ٹاپ