سپریم کورٹ بار سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) مشن سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف ڈوزیئر جمع کروایا ہے تو بہت افسوسناک، ترجمان دفترخارجہ
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے وفد سے آئی ایم ایف مشن نے ملاقات کی تھی جس کے دوران مقدمات کے التوا سمیت عدلیہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی اور وکیل رہنماؤں نے آئی ایم ایف وفد کوعدلیہ میں خود احتسابی کے نظام سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے وفد نے ججز سے نہیں، چیف جسٹس سے ملاقات کی، اعظم نذیر تارڑ
ملاقات میں مقدمات کے التوا کے ساتھ گورننس سسٹم سے کرپشن کے خاتمے کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔
سپریم کورٹ بار نے اس موقعے پر قانون کی حکمرانی کے پختہ عزم ظاہر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف سپریم کورٹ بار عالمی مالیاتی ادارہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف سپریم کورٹ بار عالمی مالیاتی ادارہ سپریم کورٹ بار ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
جج کے چیمبر سے آلہ جاسوسی کی برآمدگی کی خبرورں پر سپریم کورٹ کا مؤقف
سپریم کورٹ نے جج کی جاسوسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر پر اپنا مؤقف جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف
اپنے اعلامیے میں سپریم کورٹ نے جج کے چیمبر سے جاسوسی آلے کی برآمدگی کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں کا مقصد عوم کو گمراہ کرنا ہے۔
سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا کہ سپریم کورٹ جج کے چیمبر سے کسی بھی جاسوسی آلے کی برآمدگی کی خبر غلط ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو موصول مشکوک خطوط میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف
اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اسپریم کورٹ جج کے چیمبر میں کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور اس جھوٹی خبر کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جج اور جاسوسی کے آلات جج کی جاسوسی سپریم کورٹ سپریم کورٹ کی وضاحت