کرکٹ کے سپر اسٹارز جو بدقسمتی سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے لیکن کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتریں گی۔ مختلف وجوہات، خاص طور پر انجری کے باعث کئی اسٹار کرکٹرز ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
وہ کرکٹ اسٹارز جو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایونٹ سے باہر رہیں گے ان کے نام درج ذیل ہے۔
پاکستان: صائم ایوب بھارت: جسپریت بمراہ آسٹریلیا: پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارکس اسٹوئنس، مچل مارش جنوبی افریقا: اینرک نوکیا، جیرالڈ کوئیٹزی افغانستان: ایم غضنفر انگلینڈ: جیکب بیتھل نیوزی لینڈ: بین سیئرزیہ کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے اہم تھے لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ کھلاڑی شائقین کرکٹ کو میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
شہری فیک کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، پی ٹی اے
فائل فوٹوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔