اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی تھی، وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی۔ کابینہ سیکرٹریٹ نے گاڑی توشہ خانہ میں جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ترک صدر کی جانب سے ملنے والی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی۔ ترک صدر کی جانب سے آصفہ بھٹو کو بھی  ترکیہ کی بنی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دیا گیا تھا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردگان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ پاکستانی خاتونِ اول نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر 2 صدور کے ساتھ یہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گاڑی توشہ خانہ میں جمع

پڑھیں:

بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی چترال کے وفدکی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی چترال کے وفد  نے  ملاقات کی۔ ہمایوں خان، محمد علی شاہ باچہ اور  شجاع خان موجود تھے۔ بلاول  اور پی پی پی چترال کے وفد کے درمیان چترال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔  وفد نے چترال کے عوام کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ پی پی پی خیبر پی کے  کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان بھی ملے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد : بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • نارووال،خانہ بدوش بچہ کچرے کے ڈھیر سے کام کی اشیا تلاش کررہاہے
  • لاہور میں کچرا اٹھانے والی 28 ہزار گاڑیاں آلودگی کا باعث بن گئیں
  • پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں جیت کو شکست میں بدلا گیا، اب حکومت بنائینگے: بلاول
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں
  • امریکا نے مالی میں غیرضروری عملے اور اہلِ خانہ کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
  • بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی چترال کے وفدکی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا