Al Qamar Online:
2025-04-26@03:21:03 GMT

سکھریونین آف جرنلسٹس کی پیکا کیخلاف بھوک ہڑتال جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

سکھریونین آف جرنلسٹس کی پیکا کیخلاف بھوک ہڑتال جاری

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رھا ،، بھوک ہڑتالی کیمپ میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو، جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، جنرل سیکرٹری، امداد بوزدار، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ ،امیر سکھر شہر سرفراز احمد صدیقی، پاکستان سمال انڈسٹری اینڈ کاٹجز کے بانی حاجی ہارون میمن، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سندر خان چاچڑ، پاکستان سنی تحریک کے رہنما محبوب سہتو، وومین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر، جنرل سیکرٹری کرن مرزا، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید گھنیو، جنرل سیکرٹری صلاح الدین سمیجو، تاجر اتحاد کے صدر شبیر میمن، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما عیدن جاگیرانی، عوامی جمہوری پارٹی کے رہنما حکیم زنگیجو، ستار زنگیجو، و دیگر نے شرکت کی بھوک ہڑتال کیمپ میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کا مقصد صرف اشرافیہ کو تنقید سے بچانا ہے، یہ قانون 25 کروڑ عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اور سول سوسائٹی کسی قانون کے خلاف نہیں، لیکن ایسا کوئی قانون جو عوام کے حقوق کے خلاف ہو اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائے، کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متنازعہ شقیں ختم کرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ترامیم کی جائیں تحریک ہم نے شروع کی ہے یہ تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ لالا اسد پٹھان نے کہا کہ پاکستان میں قوانین کی کمی نہیں ہے، اور باشعور افراد ہمیشہ قانون کے مطابق نظام چلانے کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم، پیکا آرڈیننس ایکٹ میں ترامیم کرکے آزادیِ اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش عوام کے لیے ناقابل قبول ہے، صحافی اور وکلا رہنماؤں نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی آمرانہ دورِ حکومت میں کالے قوانین کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ موجودہ جمہوری حکومت کے لبادے میں نافذ کیے گئے متنازعہ قوانین بھی کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔ جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ایف یو جے نے 21 فروری کو اسلام آباد میں ایک اجلاس طلب کر رکھا ہے، جس میں ملک بھر کے صحافی شرکت کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکا نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آزادی صحافت کے حق میں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے کے خلاف کے صدر

پڑھیں:

حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج

حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
دوسری جانب، پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس جواد احسان اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نعمان محب کاکا خیل کا موقف تھا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے غلط اور جھوٹی خبروں پر سزائیں متعارف کروا دی گئی ہیں، پیکا ایکٹ کے سیکشن 26 اے سمیت متعدد سیکشنز میں ترمیم کی گئی ہے لیکن ترمیم مبہم ہے اور فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی کہ فیک نیوز کونسی ہوگی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ترمیم میں خلاف ورزی پر بڑی بڑی سزائیں رکھی گئی ہیں۔ ترمیم میں جج، اراکین اسمبلی اور دیگر اداروں کے خلاف کوئی بھی بات کرنے پر سزا مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے کیونکہ آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، یہ ترمیم جمہوریت اور انسانی حقوق اور احتساب پر وار ہے، یہ ترمیم اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے کی گئی ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا جسمانی ریمانڈ کا سوال پیدا نہیں ہوتا: عدالت نہتے افراد پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فالس فلیگ ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے، جلیل عباس جیلانی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مہرنگ بلوچ نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی
  • قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا
  • کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، ترکیہ
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری
  • حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے