لاہور میں پھولوں اور آرائش گل کے مقابلے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں برف باری اور رنگ برنگے پھولوں کی بہار، ہارس اینڈ کیٹل شو کے تحت زندہ دلان لاہور کی زندہ دلی عروج پر پہنچ گئی، صوفی میوزک نے غیرملکی مہمانوں کو نہال کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 9 مقامات پر پھولوں اور آرائش گل کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،نیزہ بازی اور تیراندازی کے بعد بین الاقوامی ٹیموں نے آرائش گل اور پھولوں کی نمائش کی، ٹیموں کی مہارت دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ 50 ہزار گملے، لاکھوں پھولوں سے لاہور میں خوشبوؤں اور رنگوں کی برسات دیکھ کر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےپھولوں کی نمائش، کھانے کے سٹالز کا افتتاح کیا، اس موقع پر شہریوں نے ان سے ملاقات کی، سینئر وزیر سے سیلفی لینے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری طرف جانوروں کے مجسموں نے بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی امتحان میں ڈال دیاجو فنکاروں کے فن کی داددیئے بغیر نہ رہ سکے، نمائش میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، علاقائی موسیقی، ڈھول کی تھاپ پر فنکاروں کے ساتھ شہری بھی جھومتے رہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی،پنجاب میں 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ہر مثالی گاؤں میں 24/7 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 4.07 فیصد اضافہ ریکارڈ
پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارک اور شجرکاری بھی ہوگی، مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔
اجلاس میں مثالی گاؤں کے لیے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی، مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز کے 130 دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی گاؤں کے تحت ہر گاؤں کو مکمل طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔
BYD نے پاکستان میں پہلی بار پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ’’ شارک 6‘‘ متعارف کروا دی