صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، چین دوسرے ملکوں میں مداخلت نہیں کرتا، چین کی ترقی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔

چین کے نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں اِظہار خیال انہوں نے کہا کہ پاک -چین دوستی صرف اچھے وقتوں کی نہیں بلکہ سدا بہار دوستی ہے، پاکستان اور چین قریبی ہمسائے ہیں، تمام حالات میں دوست رہیں گے،پاکستان چین کی ترقی اور اپنے جغرافیہ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کا خواہاں ہے، چینی عوام سے محبت رکھتے ہیں، چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

 صدر مملکت  نے کہا کہ چینی صدر مضبوط اور مستقل مزاج ہیں، عالمی حالات کا ادراک رکھتے ہیں،  پاک چین تعلقات تاریخی ہیں، نسلوں پر محیط ہیں،  صدر شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے اور طرز حکمرانی کا معترف ہوں، چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں، چین کی ترقی دنیا کیلئے خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، چین دوسرے ملکوں میں مداخلت نہیں کرتا، چین کی ترقی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے، چین کے ساتھ لازوال دوستی پر یقین رکھتے ہیں،  چین کے ساتھ روابط، سڑکیں اور مواصلات مزید بہتر اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین زرعی شعبے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے،  پاکستان کے زرعی شعبے کی فی ایکڑ پیداواری صلاحیت چین کے مقابلے میں کم ہے، پاکستان میں چین کیلئے خصوصی انڈسٹریل پارکس پر كام کررہے ہیں،  ماحولیات، آبپاشی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی ترقی کیلئے چین کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں۔

صد مملکت نے کہا کہ چین کی ترقی خطے کے مفاد میں ہے، چین کی خلائی شعبے میں ترقی نئی نہیں، پاکستان چین کے ساتھ خلائی شعبے میں اپنی استعداد کار بڑھا رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی میں کردار کرے گی، ہماری توجہ پاکستان کے استحکام پر مرکوز ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چین کی ترقی چین کے ساتھ نے کہا کہ

پڑھیں:

عدالتوں سے حکم امتناع ایوان بالا کی کارروائی میں مداخلت ہے، سینیٹ اجلاس میں بحث

اسلام آباد:

سینیٹ اجلاس میں  ارکان نے کہا کہ عدالتوں سے قائمہ کمیٹی کی سماعتوں کے خلاف حکم امتناع ایوان بالا کی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔

پینل آف چیئرمین عرفان صدیقی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے)  غلطی کرتا آ رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ اگر بینک اسٹیٹمنٹ نکالیں تو بہت سارے معاملات میں بڑے بڑے وزرا بھی شامل ہیں۔

وفاقی  وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے جواب دیا کہ اتنے سال سے ایف جی ای ایچ اے کے پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر شہادت اعوان نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سماعتوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹس سے اسٹے آرڈرز آرہے ہیں۔ یہ سینیٹ کی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان نے کبھی عدالتوں کی کارروائیوں میں مداخلت نہیں کی حالانکہ قانون منع نہیں کرتا۔ اٹارنی جنرل کو بلایا جائے اور انہیں ابھی ہدایت کی جائے۔ ایسے معاملات میں اسٹے دیا جارہا ہے جن کے حوالے سے کوئی کیس زیرالتوا نہیں ہے۔

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معاملے پر اٹارنی جنرل کو بلانا چاہیے۔ معاملہ وزیر قانون کے سامنے رکھیں گے۔

سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ قانون کے مطابق عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتی۔ یہ اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو آج ہی بلائیں اور ان سے جواب لیں۔ اٹارنی جنرل حکومتی سینیٹرز کو جواب دیں۔ وفاقی وزیر قانون کو بھی بلائیں اور ان سے پوچھیں یہ کیا ہورہا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اس موقع پر کہا کہ اس معاملے پر ایوان کی جانب سے اظہار ناپسندیدگی کیا جانا چاہیے۔ اٹارنی جنرل کو بلاکر اظہار ناپسندیدگی ہونا چاہیے۔  بلوچستان میں اب وکیل بھی اٹھائے جانے لگے ہیں۔ وکلا ہوں یا پارلیمنٹیرینز ان کو اٹھایا نہیں جاناچاہیے۔ اگر ان کیخلاف کوئی مقدمہ ہے تو عدالتوں میں پیش کریں۔

حلف برداری

سینیٹ اجلاس میں  نو منتخب رکن روبینہ ناز نے حلف اٹھایا، جن سے عرفان صدیقی نے حلف لیا۔ روبینہ ناز خیبر پختونخوا سے ایوان بالا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

اسی طرح سینیٹر حافظ عبدالکریم سے پریزائیڈنگ افسر شہادت اعوان نے حلف لیا۔ نومنتخب سینیٹر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

یاد رہے کہ 11 میں سے 10 نو منتخب اراکین نے ایوان بالا کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔

وقفہ سوالات

سینیٹ اجلاس  میں وقفہ سوالات  کے دوران سید مسرور احسن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2022 میں حکم جاری کیا تھا، اس کے باوجود جی 14/1 سیکٹر کے الاٹیوں کو 8 ماہ میں پلاٹوں کا قبضہ نہیں دیا گیا۔ 3 برس گزر گئے اور پلاٹوں کا قبضہ نہیں ملا۔

وفاقی  وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ہمارا سسٹم ہی ایسا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی اس کا حساب لیا جاتا ہے جو قبروں میں سو چکا ہوتا ہے۔ عدالت کا فیصلہ ہم تک کچھ عرصہ پہلے آیا۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہمارے یہاں نالے سے نالی بنا دیا جاتا ہے،جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ ڈی ایچ اے فائیو اور سیدپور میں افسوسناک واقعات اسی لیے ہوئے ہیں۔

ریاض پیرزادہ نے جواب دیا کہ یہ صورت حال سوالیہ نشان ہے۔ہم سیاسی لوگ ہیں۔ ہمارے یہاں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی ہے۔ پسند ناپسند کی بنیاد پر منصوبے تاخیر کا شکار کردیے جاتے ہیں۔ جس منصوبے میں منسٹر یا دیگر کا حصہ نہیں ہوتا تو اسے تاخیر کا شکار کردیا جاتا ہے۔ یہاں کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ۔ ایک منصوبے میں ہزاروں مکانات تعمیر کردیے اور وہاں پانی دستیاب نہیں ہے۔ ذمہ داروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کیے گئے۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے جلد پیش رفت کی جائے گی ۔

اسرائیلی قرارداد کی مذمت

دوران اجلاس سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر قراۃ العین مری کی جانب سے اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد کی مذمت کی گئی۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد کیخلاف قرارداد ایوان میں پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام اور پاکستان کا بچہ بچہ اسرائیل کے مذموم عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان فلسطین کے لوگوں کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے۔ بعد ازاں سینیٹ نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ٹیرف ریفارم پالیسی پر اظہار خیال

دوران سماعت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹیرف ریفارم پالیسی کے نام سے پلان بنایا ہے۔ پالیسی کے تحت جو فیصلہ ہوئے اس میں کسٹمز ڈیوٹی کا خاتمہ نہیں کیا گیا۔ اگر پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو پھر پلان حکومت لاتی ہی کیوں ہے؟۔ اس سے جو ایکسپورٹ میں فائدہ ہونا تھا وہ بس اب خواب ہی رہ گیا ہے۔ قانون کی بالادستی پر نہیں بات کرنے دی جاتی،فنانس، کامرس اور ٹریڈ پر تو بات کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صدرِ مملکت
  • عدالتوں سے حکم امتناع ایوان بالا کی کارروائی میں مداخلت ہے، سینیٹ اجلاس میں بحث
  • خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
  • پائیدار ترقی کے عزم نو کے ساتھ یو این اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کا خاتمہ
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • آسٹریا شینجن ویزا کے حصول کے لیے کم از کم بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
  • آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اورچیلنجزبڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اورطاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے ، وزیرخارجہ
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت کا واٹس ایپ سے مطالبہ