فزیکل ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پر ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکرٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگرحکام نے شرکت کی۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
اجلاس میں فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے ہی ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے، ہیوی گاڑیوں جن میں ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز شامل ہیں کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
صوبائی وزیر نے کہا کہ نفاذ کو آسان بنانے کے لیے کراچی میں 4 مقامات پر ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں بھی ایم وی آئی سائٹس قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن ایم وی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
آپریشن کے دوران 17 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں تمام زونل ایس پیز نے بھرپور شرکت کی۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔