محمد حفیظ کی بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم کو اوپننگ کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں نمبر تین پر کھلانے کا مشورہ دیا ہے سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جن میں بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے انہوں نے اپنی تین اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 رنز اسکور کیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کے وقت سلیکشن کمیٹی نے انجرڈ صائم ایوب کی عدم دستیابی کے باعث اوپننگ کے لیے بابر اعظم یا سعود شکیل کو موقع دینے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد سہ ملکی سیریز میں بابر کو بطور اوپنر آزمایا گیا تاہم محمد حفیظ کا ماننا ہے کہ بابر کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے انہیں نمبر تین پر کھلایا جانا چاہیے انہوں نے تجویز دی کہ عبداللہ شفیق امام الحق یا شان مسعود میں سے کسی کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کا موقع دیا جائے تاکہ ٹیم کے لیے چیزیں آسان بن سکیں چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔