پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی پندرہویں مشق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری جہازوں  پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس یرموک کے ہمراہ رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں جزان اور حائل نے زمین سے سطح زمین اور  فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فائر کیے اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یہ مشق جدید بحری آپریشنز پر مشتمل تھی جس میں شریک دونوں بحری افواج کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں جن میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے، مشق  کے ذریعے  باہمی ہم آہنگی، دو طرفہ تعاون میں اضافہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی کثیر القومی مشق امن 25 میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے جبکہ مشق نسیم البحر XV میں فائر پاور کا مظاہرہ پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کا مظہر ہے۔

مشق نسیم البحر ہر دو سال بعد منعقد کی جانے والی دو طرفہ آپریشنل مشق ہے جو اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کے لئے دونوں بحری افواج  کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشق نسیم البحر پاک بحریہ میری ٹائم

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔

بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں  تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔

اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔

سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائیگی؛ نیول چیف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہوگی، نیول چیف
  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا