سستی اشیاء کی فراہمی، لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرصدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی او انڈسٹری، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور جی ایم ماڈل بازار نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے، ہر تحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل بازار کی 7 دکانوں پر پھل، سبزیاں، دالیں، مصالحے اور دیگر اشیاء دستیاب ہوں گی جبکہ 3 دکانیں گوشت کیلئے مختص ہوں گی۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں دکانداروں کو اشیاء تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں، مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامہ کے تحت معیاری اشیاء شہریوں کو فراہم کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازار میں خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کیلئے الگ الگ کاؤنٹرز ہوں گے، 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔
 مزیدپڑھیں:ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماڈل بازار
پڑھیں:
کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
کراچی(نیوز ڈیسک) میں ایک ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کردیے گئے ہیں۔
کمشنر کرچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ شہر میں 1 ہفتے میں 167روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کیے گئے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق روڈ سائیڈ تجاوزات پر قائم ہوٹلوں کے خلاف کارروائی اور روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے ڈی سیل کرنے پر مالک کو گرفتار اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز بند ہوٹلوں کو ڈی سیل کرنے تک سخت مانیٹرنگ کریں، ڈی سیل کرنے پر قواعد اور پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔