فوٹو: سوشل میڈیا

پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے درمیان دو طرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر اختتام پذیر ہوگئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ ہوا۔

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی مہمان خصوصی کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ 

مشق نسیم البحر میں اینٹی سرفیس، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے۔

یہ ہر 2 سال بعد منعقد کی جانے والی دو طرفہ آپریشنل مشق ہے جو اسٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے دونوں بحری افواج کے عزم کی عکاس ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکہ حق جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

معرکہ حق کی مرکزی تقریب سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں شریک مہمانوں کو مختلف رنگ کے کارڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ مخصوص راستوں سے داخل ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی معرکہ حق کا جوشیلہ ملی نغمہ ’منہ توڑ‘ جاری

پلان کے مطابق وائٹ روٹ نمبر ایک پر جہلم، منگلا اور پنڈی چکلالہ اسکیم سے آنے والے مہمان اسلام آباد ایکسپریس وے سے فیض آباد فلائی اوور، مری روڈ اور کشمیر چوک سری نگر ہائی وے کے راستے اسپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نمبر ایک میں داخل ہوں گے۔

وائٹ روٹ نمبر 2 میں ڈی سی آئی، نیول ہیڈ کوارٹر، ایئر ہیڈ کوارٹر اور اسلام آباد سے آنے والے مہمان ڈی سی آئی شاہین چوک، فیصل چوک، ڈی چوک، سری نگر ہائی وے یوٹرن سے گیٹ نمبر ایک استعمال کریں گے۔

ریڈ روٹ نمبر ایک کے تحت جہلم، منگلا اور چکلالہ کینٹ سے آنے والے مہمان فیض آباد، آئی ایٹ انٹرچینج اور جنگل ٹریک سے گیٹ نمبر 3 اور 4 کے باہر اتر کر جناح اسٹیڈیم میں داخل ہوں گے۔

ریڈ روٹ نمبر 2 میں اسلام آباد سے آنے والے مہمان فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ اور آئی ایٹ انٹرچینج سے جنگل ٹریک کے ذریعے اسی راستے سے داخل ہوں گے۔

گرین روٹ نمبر ایک اور 2 والے مہمان فیض آباد انٹرچینج سے مری روڈ، ٹیولپ ہوٹل اور جنگل ٹریک گارڈن ایونیو کے ذریعے گیٹ نمبر 6 میں داخل ہوں گے۔ بلیو اور ییلو روٹ ایک اور 2 والے مہمان زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے کے راستے شام 7 بجے تک گیٹ نمبر 2 استعمال کریں گے، جبکہ ڈرائیور نہ ہونے پر گاڑیاں قریبی گراؤنڈ میں پارک ہوں گی۔

ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق سری نگر ہائی وے سرینا انڈر پاس سے زیرو پوائنٹ تک، زیرو پوائنٹ، سرینا ہوٹل اور خیابان سہروردی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ متبادل راستے جناح ایونیو، ایمبیسی روڈ اور مری روڈ استعمال کیے جائیں گے۔

گارڈن ایونیو 13 اگست کو سہ پہر 3 بجے سے بند ہوگی جبکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ 13 اگست 3 بجے سے 14 اگست شام 5 بجے تک ممنوع رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سنہری سفر

سی ٹی او کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ گاڑی پر اسٹیکر ونڈ اسکرین کے بائیں طرف لگائیں، شناختی کارڈ اور دعوت نامہ ہمراہ رکھیں، کیمرا، موبائل فون اور ہینڈ بیگ ساتھ نہ لائیں، اور آنے جانے کے لیے وہی راستہ استعمال کریں جو داخلے کے لیے مختص ہے۔ موٹرسائیکل، سائیکل اور سی این جی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف مدعو کیے گئے شرکا کو اسپورٹس کمپلیکس میں داخل ہونے دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ٹریفک پولیس تقریبات روٹ پلان جاری فیض آباد انٹرچینج معرکہ حق جشن آزادی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان
  • معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
  • پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب
  • یوم آزادی کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کی تیاریاں
  • پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرایوں میں خصوصی 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان
  • پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
  • پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی
  • ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ہانیہ عامر کی بائیک ویڈیو پر شنیرا اکرم کا سخت ردعمل
  • سندھ حکومت نے 13 اگست کے میوزیکل شو کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی