جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، سعودی چیف آف جنرل سٹاف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں، سٹریٹجک و سیکیورٹی امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان سعودی عرب مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کے 8 ویں دور میں شرکت کی۔ جنرل ساحر شمشاد کی سعودی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العطیبی سے ملاقات ہوئی، جنرل ساحر شمشاد سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سے بھی ملے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سٹریٹجک اور سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔
اوباما "کوئیر" اور مشیل اوباما "مرد" ہیں، جس شخص نے یہ حقیقت آشکار کی اسے 2 ہفتوں میں ہی ختم کردیا گیا، ایلون مسک کے والد کا دعویٰ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کی مشترکہ صدارت کی، فریقین نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں باہمی تبادلہ پروگراموں، تربیتی اقدامات اور دیگر دفاعی امور پر توجہ مرکوز کی گئی، فریقین نے موجودہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی عسکری قیادت پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، سعودی عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔