پی ٹی آئی رہنماؤں میں شدید لڑائی، گالیوں اور تھپڑوں کی بوچھاڑ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا، جس میں گالیوں اور تھپڑوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔
لڑائی کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا کہ اپنے کام سے کام رکھو۔
لڑائی کے موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اور لڑائی سے چھڑایا۔
بعد ازاں فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔ تھپڑ لگنے اور نیچے گرنے سے شعیب شاہین کے بازو پر چوٹ آئی۔
نادیہ خٹک نے کہا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مارا اور وہ زمین پر گرگئے جو بھی اختلاف ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہئیں مگر مارنا نہیں چاہیے، شکر ہے ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی وہ زمین سے اٹھے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان فواد چوہدری شعیب شاہین
پڑھیں:
افواج پاکستان کا حرمین شریفین کا محافظ بننا سعادت کی بات ہے، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب
ایک بیان میں نظام مصطفی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سعودیہ عرب سے ہماری محبتوں کی ایک اہم وجہ یہاں حریمین شریفین کا مقدس وجود ہے اس لئے پورا عالم اسلام توقع کرتا ہے کہ سعودیہ عرب اپنی دینی اقدار کو مستحکم اور مضبوط کریں گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نظام مصطفی پارٹی کے جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبار قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ خطے اور پوری دنیا میں قیام امن، علاقائی سالمیت کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا، معاہدہ میں پاک فوج کا حرمین شریفین کا محافظ بننا سعادت کی بات ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سعودیہ عرب سے ہماری محبتوں کی ایک اہم وجہ یہاں حریمین شریفین کا مقدس وجود ہے اس لئے پورا عالم اسلام توقع کرتا ہے کہ سعودیہ عرب اپنی دینی اقدار کو مستحکم اور مضبوط کریں گا۔
رہنماؤں نے کہا کہ جب بات حریمین شریفین کے تحفظ کی ہو تو ہمیں قوت ایمانی کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا، مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے مرمٹنے کا جذبہ ہر مسلمان میں ہونا چاہیئے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بےلگام اسرائیل نے مشرق وسطحی سمیت پوری دنیا کا امن تباہ کردیا ہے، اسرائیلی جارحیت صرف غزہ تک محدود نہیں قطر، لبنان، شام، ایران، یمن و دیگر مسلمان ملکوں تک بڑھتی جارہی ہے، اسلام دشمن قوتیں یکجا ہیں مسلمان ملکوں کا باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔رہنماؤں نے 57 اسلامی ممالک کے سربراہان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔