نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں اٹھارہ افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) نئی دہلی سے اتوار 16 فروری کی صبح تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی دارالحکومت میں گزشتہ رات اس وقت مسافروں کا بہت بڑا ہجوم موجود تھا، جب وہ سب شمالی بھارتی شہر پریاگ راج میں جاری دنیا کے اس سب سے بڑے مذہبی میلے میں شرکت کے لیے مختلف ریل گاڑیوں میں سوار ہونا چاہتے تھے، جو ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے۔
حفاظتی انتظامات کے باوجود ہلاکت خیز سانحےکمبھ میلہ، جس میں ہر بار کروڑوں ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، ایک ایسا مذہبی اجتماع ہوتا ہے، جس دوران ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کے باوجود بہت زیادہ بھیڑ کے باعث ایسے المناک واقعات پیش آتے ہیں، جن میں بہت سی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
(جاری ہے)
مہا کمبھ میلہ، دس یاتری گنگا اشنان سے قبل چل بسے
عام طور پر ایسا پریاگ راج شہر میں ہی ہوتا ہے۔
نئی دہلی میں پیش آنے والا سانحہ تاہم حکام کے لیے اس لیے بہت حیران کن اور انتہائی افسوس ناک بھی تھا کہ اس میں ملکی دارالحکومت میں اس وقت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جب کمبھ میلے میں شرکت کے لیے پریاگ راج جانے کے خواہش مند ہندو مسافروں کے ایک بہت بڑے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔کمبھ میلے کے دوران پریاگ راج میں ابھی گزشتہ ماہ بھی ایک سانحہ پیش آیا تھا، جس میں بھگدڑ کے دوران کم از کم 30 افراد مارے گئے تھے۔
کمبھ میلہ دریائے گنگا، دریائے جمنا اور دیومالائی دریا سرسوتی کے اس سنگم کی جگہ پر منعقد ہوتا ہے، جسے ہندو عقیدے کے مطابق بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑحکام کے مطابق بھارتی دارالحکومت کے ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ رات بھگدڑ اس وقت مچی جب ہندو عقیدت مندوں کے ایک بہت بڑے ہجوم میں سے تقریباﹰ ہر ایک کی کوشش یہ تھی کہ وہ کسی نہ کسی طرح کسی ریل گاڑی میں سوار ہو کر کمبھ میلے کی طرف اپنا سفر شروع کر سکے۔
کمبھ میلہ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے لوک نایک ہسپتال کی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریتو سکسینا نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ''ہم اپنے ہسپتال میں ایسے پندرہ افراد کی موت کی تصدیق کر سکتے ہیں، جو اس بھگدڑ میں مارے گئے۔ ان میں سے کسی کے بھی جسم پر کوئی کھلا زخم نہیں ہے اور وہ بظاہر دم گھٹنے اور صدمے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
‘‘دہلی میں جناح کا بنگلہ: ہندو تاجر نے خرید کر گنگا جل سے دھلوایا تھا
ڈاکٹر ریتو سکسینا نے مزید کہا، ''ہمارے پاس 11 ایسے زخمی افراد بھی لائے گئے ہیں، جن سب کی حالت طبی طور پر مستحکم ہے، لیکن جو ہڈیاں ٹوٹنے یا ہڈیوں پر لگنے والی چوٹوں کے باعث زیر علاج ہیں۔‘‘
مرنے والوں میں سے زیادہ تر خواتین اور بچےبھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق لوک نایک ہسپتال کے علاوہ نئی دہلی کے ایک دوسرے ہسپتال نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ وہاں بھی اس بھگدڑ میں مرنے والے تین افراد کی لاشیں لائی گئیں۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ 18 ہلاک شدگان میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے ایک قلی کے عینی مشاہدات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پریاگ راج جانے والی ایک مسافر ریل گاڑی کی روانگی کے لیے طے شدہ پلیٹ فارم اچانک بدل دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم مودی نے اجمیر درگاہ کو چادر بھیجی، ہندو تنظیمیں ناراض
اس قلی نے بتایا، ''میں یہاں 1981ء سے قلی کے طور پر کام کر رہا ہوں۔
میں نے آج تک یہاں مسافروں کا ایسا ہجوم پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ پھر جب پریاگ راج جانے والی ریل گاڑی کا پلیٹ فارم اچانک بدل دیا گیا، تو مسافر اس ٹرین میں سوار ہونے کے لیے بھاگنے لگے۔‘‘اس قلی نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا، ''لوگ بہت تیزی سے بھاگتے ہوئے بدحواس ہونے لگے تھے۔ وہ ایک دوسرے سے ٹکرانے لگے اور کئی تو زمین پر گرنے لگے۔ بہت سے مسافر بجلی سے چلنے والی سیڑھیوں پر اور عام سیڑھیاں استعمال کرتے ہوئے بھی ایسے گرے کہ بھیڑ میں کچلے گئے۔‘‘
م م / ش خ (اے ایف پی، روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریلوے اسٹیشن کمبھ میلہ کے مطابق نئی دہلی ہوتا ہے کے لیے کے ایک
پڑھیں:
بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
بنوں(آئی پی ایس) بنوں پولیس نے رات گئے بسیہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے اسنائپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بسیہ خیل کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے جوانوں کی فوری جوابی کارروائی کے پیش نظر دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے: پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم