پی ٹی آئی نے محمد عارف کو امریکا میں اہم ذمہ داری سونپ دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی نے محمد عارف کو امریکا میں اہم ذمہ داری سونپ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما محمد عارف کو امریکا میں بڑی ذمہ داری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کو پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی یو ایس اے کا کوآرڈینیٹر برائے ریاست ایریزونا بنا دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ محمد عارف باضابطہ طور پر وہاں پر تحریک انصاف کو منظم کریں گے ،
محمد عارف تحریک انصاف کے پرانے کارکن ہیں اورانہوں نے کیلفورنیا میں لیفٹینٹ گورنر کے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا ۔اس کے علاوہ وہ کیلیفورنیا میں سیاسی وسماجی حلقے میں اہم مقام رکھتے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہتے ہیں ،اپنی اس نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محمد عارف نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم ذمہ داری ملنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان ،چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر قیادت کے شکرگزار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد عارف کو
پڑھیں:
تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے،ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں،حماداظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے.
حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھےpic.twitter.com/Qrl4C5oLjo
کوئٹہ میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی اور لڑکا قتل
مزید :