فضل الرحمان کو تھریٹ کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام سیاستدانوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ ہیں تو ان کی ضرورت کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہیے، سیاسی رہنما ان کے مخالف ہی کیوں نہ ہوں پاکستان کا اثاثہ ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم 2017ء سے بن رہا ہے، چترال میں کرکٹ اسٹیڈم بنائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ہم پلیئرز کے ساتھ تصاویر تو کھنچتے ہیں، سپورٹ نہیں کرتے۔ کوشش ہے ہمارا نام اسپورٹس کے میدان میں لیا جائے، عید کے بعد چترال جاؤں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو چترال میں کیمپ لگانے کا کہتا ہوں، صوبائی حکومت کا منشور ہے کہ ہر جگہ میدان بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چترال سمیت دیگر اضلاع میں کھیلوں پر توجہ دے، دوسرے صوبوں میں 3 ماہ میں اسٹیڈیم بنتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختصر وقت میں کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور، سینئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نمازجنازہ میں ایم این اے حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر(ر)غلام سرور، بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ ودیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نمازجنازہ میں ایم این اے حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر(ر)غلام سرور، بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، خواجہ احمد حسان، جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں چوہدری اصغر گجر، ایم پی اے میاں ہارون اکبر، میاں انجم نثار، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حافظ میاں محمد نعمان، رہنما پی ٹی آئی میاں اکرم عثمان، فواد چوہدری، ملک زمان نصیب، شعیب صدیقی، افتخار حسین، احمد سلمان بلوچ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، فیصل ایوب کھوکھر، فرخ جاوید مون، طیب راشد سندھو اور ابوذر سلمان نیازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔