Express News:
2025-04-26@03:17:25 GMT

کراچی؛ 4 خواتین کو سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

کراچی:

ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،دوسری کارروائی میں بیرون ملک سے آنے والےمشکوک شہریت کے حامل 2 مسافروں کو گرفتارکیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کےکراچی ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور چاروں  خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا، خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم،  لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی،مذکورہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیںَ

ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض  سے سعودی عرب بھجوایا جارہا تھا،خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے، آسیہ نامی ملزمہ پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے اور اسی نے متاثرہ خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے تھے۔

سعودی عرب میں قیام اور دیگر اخراجات کے لیے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا،خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات کے تناظر میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایک اورکارروائی میں ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچنے والے 2 مسافروں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار مسافروں کی شناخت ایلس اور ریان کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔

ملزمان کے پاس موجود ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی پائے گئے، ملزمان کے پاسپورٹ پر لگی ایمرجنسی اسٹیمپ جعلی تھی،گرفتار ملزمان کی شہریت کو بھی مشکوک پایا گیا،گرفتار دونوں  ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا،اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواتین کو

پڑھیں:

کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

کراچی:

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت انصار علی اور طلحہ عرف صدام کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق انصار علی ماضی میں محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے چکا ہے تاہم اسے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انصار علی اس سے قبل پولیس پر حملے کے ایک واقعے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی

ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق دوسرا گرفتار ملزم طلحہ عرف صدام متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور دونوں ملزمان گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھیننے والے ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گینگ چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران چوری شدہ سوزوکی آلٹو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
  • اسکریپ کی آڑ میں طبی آلات، ای سگریٹس سمیت 14کروڑ کی اشیاء اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
  • کراچی، حساس ادارے اور پولیس نے 3 کروڑ بھتہ طلبی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش
  • شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری 1.25 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں گرفتار،تفتیش شروع
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار