پتوکی: کھلے مین ہول میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب کے شہر پتوکی میں خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کو بچانے کیلیے گٹر میں اترنے والا نوجوان بھی جان سے گیا۔
افسوسناک واقعہ چونیاں روڈ پر پیش آیا، واقع کے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کو بچانے کیلیے 2 نوجوان مین ہول میں اترے تھے اور تینوں پھنس گئے، ہم نے خاتون سمیت نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا، 15 منٹ کی کوشش سے جب انہیں مین ہول سے نکالا گیا تو تینوں کی حالت غیر تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں خاتون اور ایک نوجوان نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے جسے علاج کیلیے لاہور بھجوا دیا گیا۔
مانسہرہ ؛ سیاحوں کی کوسٹر کھائی میں جاگری، 20 افراد شدید زخمی
شہریوں کی جانب سے پتوکی ملانوالہ بائی پاس پر انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ درجنوں کھلے مین ہول شہریوں کیلیے وبال جان بن گئے ہیں، وزیر اعلیٰ اور کمشنر کھلے مین ہول کا فوری نوٹس لیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افغانوں کی واپسی، طورخم سرحد آج کھلے گی
افغان شہریوں کی واپسی کے لیے خیبر میں طورخم سرحد آج کھولی جائے گی، امیگریشن اور کسٹم عملے کو صبح 7 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق سرحد دو طرفہ تجارت کے لیے بدستور بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔