بانی کے ساتھی اپنے قائد کی ایمانداری پر قسم نہیں کھاسکتے، کیپٹن صفدر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی اپنے قائد کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے۔
مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو بہترین انداز میں سجا دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں، صحت و تعلیم عام ہو۔ نواز شریف کو پاکستان زندہ باد کہنے پر نکالا گیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بتائیں خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں یا مزید محرومی؟
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے، 40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی ان کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے، 11 سال کی حکمرانی نے خیبر پختونخوا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے موٹروے، ٹنل اور ڈیمز جیسے میگا منصوبے دیے، سیاست میں اختلاف ہوتا ہے، مگر ذاتی حملے ناقابل قبول ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔