پرپتنگ بازوں کیخلاف پولیس ان ایکشن, 12 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فاران یامین: ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے تھانہ مناواں، باغبانپورہ اور ہیئر سے 7 پتنگ باز گرفتار کیے جبکہ فیکٹری ایریا، نارتھ کینٹ اور ڈیفنس اے سے 5 مزید پتنگ بازوں کو حراست میں لیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان میں حمزہ، عمران، شہزاد، سرفراز، سفیان سمیت دیگر شامل ہیں۔
موٹرسائیکل لین:،آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ گرفتار پتنگ بازوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پتنگ بازوں
پڑھیں:
کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔