توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے، تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام الناس کو آگاہ کیا جا سکے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ پچھلی دفعہ بھی پابندیوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔
پنجاب میں سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کیس کی
پڑھیں:
سندھ: سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔
عدالت نے سندھ حکومت کو عبوری اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی کی تقرری کی اجازت دیتے ہوئے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے تقرری کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی دوبارہ تقرری کی وضاحت کے لیے سندھ حکومت کے سینیر افسر پیش ہو۔
کراچی سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست زبیر...
سماعت کے دوران وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کو بطور ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ تعینات کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم کو ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔ عارف زیدی کا سرکاری ملازمت کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، انہیں ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے پہلے بھی عارف زیدی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔