Jang News:
2025-07-07@07:58:52 GMT

9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹ

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹ

—فائل فوٹو

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منشیات کیسز میں 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے 4 پاکستانیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

12 ممالک سے 131 پاکستانی ڈی پورٹ

متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ملائیشیا اور عراق میں غیر قانونی داخلے پر 4 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع نے کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے سے بھی دو پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کو ڈی پورٹ گیا ہے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کانوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبر پر فوری باضابطہ ردعمل نہ دینے کا فیصلہ  کیاہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش زمینی سیاسی حقائق کے مطابقت نہیں رکھتی ، پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھین کر ہارس ٹریڈنگ کرنا اور صلح کی خواہش متصام ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرچکے ان کی ملاقات کی سوچ ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف یا کسی پارٹی رہنما کا براہ راست بیان آنے کے بعد اس پر غور ممکن ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ  جب نواز شریف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باضابطہ خواہش کریں گے تو پی ٹی آئی کی قیادت غور کے بعد ردعمل دے گی ۔ نوازشریف کی خواہش پر جواب بانی پی ٹی آئی ہی دے سکتے ہیں ، پی بانی پی ٹی آئی سے اگلی ملاقات میں انہیں اس معاملہ پر انہیں آگاہ کیا جائے گا ۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ’گروک پاکستانیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے، اب اللہ ہی بچائے‘
  • بھارت کا رافیل طیاروں سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف
  • ایپل کا انقلابی قدم: آئی فون 17 پرو میکس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری، پہلی بار پورٹ فری
  • پاکستانیوں کی خوراک میں تلی ہوئی اشیاء کا راج، پیزا دعوت کی مقبول ڈش قرار
  • نارووال سے آنے والی لاثانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
  • نارووال: سیداں عرس سے واپسی جاتے ہوئے زائرین کی بس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی
  • مظفرگڑھ میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق
  • سوست پورٹ پر کسٹم گھپلا کیس میں 12 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ
  • تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر آگئی 
  • پی ٹی آئی کانوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ