غزہ، طبی سامان کی کمی کی وجہ سے گردوں کے 40 فیصد مریض جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ابو سلمیہ نے اخباری بیانات میں وضاحت کی کہ جنگ بندی کے بعد سے پٹی کی جنوبی گورنریوں سے لاکھوں بے گھر افراد کی واپسی کے باوجود شمالی غزہ کی پٹی میں مریضوں کے لیے صرف 3 انتہائی نگہداشت کے بستر اور صرف 20 گردوں کے ڈائیلاسز مشینں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں طبی سامان کی کمی کی وجہ سے گردے کے امراض کے تقریباً 40 فیصد مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ابو سلمیہ نے اخباری بیانات میں وضاحت کی کہ جنگ بندی کے بعد سے پٹی کی جنوبی گورنریوں سے لاکھوں بے گھر افراد کی واپسی کے باوجود شمالی غزہ کی پٹی میں مریضوں کے لیے صرف 3 انتہائی نگہداشت کے بستر اور صرف 20 گردوں کے ڈائیلاسز مشینں ہیں۔ ابو سلمیہ نے تصدیق کی کہ انتہائی نگہداشت میں بہت سے مریض اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے آکسیجن سلنڈر کی کمی کی وجہ سے مر جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آکسیجن سلنڈر بھرنے کے لیے صرف ایک سٹیشن ہے اور یہ بمشکل کام کر رہا ہے۔ ابو سلمیہ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے میں انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کی مسلسل خلاف ورزی کے بارے میں خبردار کیا۔ قابض ریاستنے براہ راست قتل عام روکا ہے مگر وہ اب بھی بالواسطہ قتل عام کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ابو سلمیہ نے
پڑھیں:
ڈی آئی خان، بسیاہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
ڈیرہ اسماعیل خان:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں بسیاہ خیل پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملہ رات تقریباً 01:35 پر کیا گیا، جس میں دہشت گردوں نے سنائپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملہ شدید نوعیت کا تھا اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔