انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے نرخ پر برقرار ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 387 پوائنٹس کی کمی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 697 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 524 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کاروباری ہفتے کے
پڑھیں:
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری
اسلام آباد:ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جبکہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور تمام کارگو 30 ستمبر تک پہنچیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ چینی درآمد کرنے کے لیے 25 ہزار میٹرک ٹن کی دو شپمنٹ یا ایک 50 ہزار میٹرک ٹن شپمنٹ کی اجازت ہوگی۔
ٹی سی پی کے مطابق 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی، اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چینی کی شپمنٹ میں تاخیر ہونے سے 0.25 ڈالر فی میٹرک ٹن یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا اور چینی درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کی ذمہ داری ٹی سی پی کی ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سفید چینی کی درآمد کا معیار پی ایس کیو سی اے کے مطابق ہوگا۔