تہران میں آذربائیجان کے لوگوں سے گفتگو میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ تبلیغی امور انجام دینے والے اداروں اور سائبر اسپیس سے جڑے نوجوانوں کو اپنی توجہ دشمن کی طرف سے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے مشرقی آذربائیجان کے عوامی وفود نے ملاقات کی۔ تہران میں آذربائیجان کے لوگوں سے گفتگو میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ تبلیغی امور انجام دینے والے اداروں، صاحبان تقریر و تحریر ،علوم و فنون کے حامل افراد، سرکاری میڈیا کے حکام اور سائبر اسپیس سے جڑے نوجوانوں کو اپنی توجہ دشمن کی طرف سے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ 29 ویں بہمن تبریز کے عوامی قیام کی سالگرہ کے موقع پر مشرقی آذربائیجان صوبے کے ہزاروں افراد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے حسینیہ امام خمینی (رہ) تہران میں ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود پزشکیان نے بھی عوامی ملاقات میں شرکت کی۔ حسینیہ امام خمینی کو نہج البلاغہ میں سے امیر المومنین علیہ السلام کے اس کلام سے مزین گیا تھا کہ بعض اوقات دشمن توجہ ہٹانے کے لیے قریب آتا ہے، تو دور اندیشی کا مظاہرہ کرو۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا کہ دشمن کی زبانی دھمکیوں کا مقصد رائے عامہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے لوگوں کے درمیان اختلاف کو ہوا دینا ہے، یعنی انقلاب اسلامی کے متعلق یقین کو شکوک پیدا کر کے متزلزل کرنا ہے، دشمن کے مقابلے میں عوامی استقامت میں شک و تردد کو ایجاد کرنا ہے، لیکن خدا کے فضل سے وہ آج تک کامیاب نہیں ہوئے۔

رہبر انقلاب نے فرمایا کہ فتنہ گر دشمن ہمارے عوام کے دلوں کو نہ ہلا سکا ہے اور نہ ہی ہمارے باعزم نوجوانوں کے پائے استقامت میں لغزش پیدا کر سکا ہے، اس کی ایک مثال 11 فروری کو ہونے والا بہت بڑا مارچ ہے، ایسی چیز دنیا میں کہاں ہے؟، انقلاب کی فتح کے چالیس سال گزرنے کے بعد انقلاب کی فتح کا جشن عوام کو ہی منانا چاہیے نہ کہ مسلح افواج کو، نہ حکام کو، بلکہ لوگوں کو، ملت کو اس سے بڑے پیمانے پر تمام دستیاب وسائل کیساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ لوگوں کے مسائل ہیں، ان کی توقعات ہیں، ان کی جائز توقعات ہیں، لیکن یہ مشکلات اور توقعات انہیں انقلاب کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتی ہیں، یعنی درپیش نرم خطرہ آج تک اس ملک اور قوم کیخلاف کارگر ثابت نہیں ہوا۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب اپنے آپ کو آزاد تشخص کیساتھ خطے اور دنیا کی قوموں کے لیے ایک عظیم اور امید افزا مرکز کے طور پر برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دنیا کی استکباری طاقتوں اور عالمی استعمار کی پریشانی کی وجہ ان کے خلاف ایرانی قوم کی استقامت اور قیام ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ہمیں ہرقسم کے بیرونی خطرے کے حوالے سے کوئی پریشانی یا مشکل نہیں ہے، جنگی خطرات سے نمٹنے کی ہماری صلاحیت بہترین سطح پر ہے، لوگ خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی

پڑھیں:

حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

حیدرآباد:

سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فساد قلب و نظر کی اصلاح مگر کیسے۔۔۔۔۔ ! 
  • میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ  کیا؛ محسن نقوی
  • مقاومت کو غیر مسلح کرنیکا مطلب لبنان کی نابودی ہے، امیل لحود
  • پاک فوج کے میجر انور کاکڑ دہشتگردوں کے حملے میں شہید
  • کرایہ
  • نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاری
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول
  • مجلس عزاء میں رہبر کی تصویر لانا سیاست نہیں، علامہ حسن ظفر نقوی