آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا نیا پرومو جاری کردیا.
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان، سلمان علی آغا، کپتان محمدرضوان پرومو ویڈیو میں انٹری دیتے نظر آرہے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم ویڈیو پرومو میں اپنے اپنے انداز میں سیلیبریشن کرتے نظر آئے جبکہ عثمان خان ویڈیو پرومو میں پاکستانی پرچم کوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔