UrduPoint:
2025-11-19@01:41:31 GMT

امارات سے پاکستان کے سفر کیلئے ’سپر سیٹ‘ سیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

امارات سے پاکستان کے سفر کیلئے ’سپر سیٹ‘ سیل کا اعلان

شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2025ء ) شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے 129 درہم ( تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے ) فی ٹکٹ کی قیمت پر 5 لاکھ سپر سیٹوں کی فروخت شروع کردی۔ گلف نیوز کے مطابق بجٹ کیریئر ایئرعربیہ نے پاکستان سمیت اپنے پورے نیٹ ورک میں شامل شہروں کے سفر کے لیے رعایتی کرایوں پر 5 لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کی واپسی کا اعلان کیا ہے، یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک چلے گی جس میں 1 ستمبر 2025ء سے 28 مارچ 2026ء کے درمیانی عرصہ میں رعایتی نرخوں پر سفر کی سہولت دی جائے گی، ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیزی سے بکنگ کریں کیوں کہ دستیابی محدود ہے اور کم کرایوں والی ٹکٹوں کے جلد فروخت ہونے کی امید ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ سیل مسافروں کو صرف 129 درہم سے شروع ہونے والی قیمت پر پروازیں بک کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، توقع ہے اس فروخت سے ایئرعربیہ کے وسیع فلائٹ نیٹ ورک پر مسافروں کو نمایاں بچت ہوگی جو مشرق وسطیٰ، ایشیاء اور یورپ میں 100 سے زیادہ مقامات تک پھیلا ہوا ہے، بجٹ کیریئر متحدہ عرب امارات کے متعدد ہوائی اڈوں سے نان سٹاپ پروازیں چلاتا ہے، جن میں شارجہ، ابوظہبی اور راس الخیمہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پچھلے ہفتے کے آخر میں کمپنی نے 31 دسمبر 2024ء کو ختم ہونے والے پورے سال کے لیے اپنے مالی اور آپریشنل نتائج کا اعلان کیا جہاں ایئر عربیہ نے 1.

6 بلین درہم کا ریکارڈ قبل از ٹیکس خالص منافع رپورٹ کیا جو 2023ء میں کمائے گئے 1.5 بلین درہم کے مقابلے میں 4 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے، گزشتہ برس کے لیے ایئرعربیہ کا کل کاروبار 6.63 بلین درہم سے تجاوز کرگیا جو 2023ء میں 6 بلین درہم سے 11 فیصد زائد ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلین درہم

پڑھیں:

کوئٹہ، حکومت کیجانب سے سڑکیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوئٹہ کی اہم سڑکیں عوام کیلئے بند کر دیں۔ کوئٹہ جیسے چھوٹے شہر کی مرکزی شاہراہوں میں عوام الناس ایک سے تین گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں ریڈ زون کے اطراف میں واقع مرکزی سڑکیں بند کرنے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ایمبولنس تک کو راستہ نہ ملا، شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ عوام نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کو سکیورٹی زون میں تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے حساس علاقے ریڈ زون کے اطراف کی سڑکوں کو حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مکمل طور پر آمدورفت کے لئے بند کر دیا ہے۔ جس کے باعث نہ صرف عوام الناس کو لمبے راستے سے جانا پڑ رہا ہے، جبکہ اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی صورتحال بھی خراب ہو گئی ہے۔ ایک ایمبولنس کو بھی اسی ٹریفک کے درمیان دیکھا گیا، جو ایمرجنسی ہارن بجاتی رہی، تاہم ٹریفک کی صورتحال نے کوئی رحم نہیں دکھائی۔ کوئٹہ جیسے چھوٹے شہر کی مرکزی شاہراہوں میں عوام الناس ایک سے تین گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہیں۔

شہریوں نے صوبائی حکومت کو صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کی۔ ایک شہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفرز بگٹی نے شہر کو سکیورٹی زون میں تبدیل کر دیا ہے۔ وہ عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا نہیں کر سکتے، مگر ہماری مشکلات میں اضافہ ضرور کرتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی عوام الناس کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پہلے بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ اور پھر گیس سے محروم کر دیا گیا، بعد ازاں حکومت نے پہلے انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا، اور اب سڑکیں بھی بند ہیں۔ عوام الناس کس کے سامنے فریاد کرے۔ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عوام پریشان ہے، تاہم وزیراعلیٰ سکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند کروا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امارات میں قومی دن کے موقع پر 4چھٹیوں کا اعلان
  • جاپان کا پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • امریکی صدر کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان
  • یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!
  • امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنیکا باضابطہ اعلان کر دیا
  • امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، حکومت کیجانب سے سڑکیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم
  • ثوب الفرح: متحدہ عرب امارات کا غزہ میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا اعلان
  • تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے