روس کی فضائی دفاعی یونٹوں نے یوکرینی ڈرونز کو ناکام بنا دیا، 90 تباہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ماسکو: روسی وزارت دفاع کاکہناہے کہ فضائی دفاعی یونٹوں نے گزشتہ رات میں 90 یوکرینی ڈرونز کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی وزارت دفاع نے کہاکہ یوکرین کے 38 ڈرونز کو سمندر ایزوف کے اوپر مار گرایا، 24 کو روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں اور باقی کو ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے علاوہ کریمیا جزیرہ نما کے اوپر تباہ کیا گیا۔
وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے دفاعی یونٹوں نے سمندر ایزوف کے اوپر ایک گائیڈڈ میزائل بھی تباہ کر دیا،یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کے خلاف مؤثر طریقے سے کارروائی کی لیکن بروقت کارروائی کرتے ہوئے دفاعی اقدامات نے روسی سرحدوں کے اندر مزید حملوں کو ناکام بنایا۔
خیال رہےکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 24 فروری 2022 کو شروع ہوئی جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا، روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک ہزاروں فوجی اور شہری ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شہروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہےلاکھوں لوگ بےگھر ہوکر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، یہ جنگ اب بھی جاری ہے، اور دونوں جانب بھاری جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سمندری طوفان ملیسا سے کیریبین کے مختلف جزائر میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملیسا طوفان نے جمیکا، کیوبا اور ہیٹی میں شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا بتانا ہےکہ طوفان کے باعث جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 30 افراد ہلاک ہوچکے جب کہ 20 لوگ زخمی اور 20 لاپتا ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ طوفان کے باعث مکانات، سڑکوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اب تک تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق کیوبا، جمیکا، ہیٹی اور ڈومینکن ریپبلک میں تباہی کے بعد طوفان اب برمودا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔